جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی نےاسلام آباد میں ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی کر دیا ہے

عدالت نے ہمیں پیر کواحتجاج کی اجازت دی ہے ، پی ٹی آئی رہنما عامر مغل

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی نےاسلام آباد میں ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی کر دیا ہے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف نےاسلام آباد میں ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور پارٹی کے اسلام آباد کے صدر عامر مغل کا کہنا ہے کہ عدالت نے ہمیں پیر کواحتجاج کی اجازت دی ہے، ہم عدالتی احکامات کی تعمیل کریں گے۔ عامر مغل نے بتایا کہ اس حوالے سے پریس ریلیز کچھ دیر میں جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان کیا تھا اورکارکنوں نے پہنچنا شروع کردیا ہے۔ ادھر جے یو آئی مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کر رہی ہے۔

اس سےقبل پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا تھا کہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے تمام ایم این ایز اپنے اپنے حلقے میں احتجاجی مظاہرے کی ہدایت کی تھی جبکہ اسلام آباد سے احتجاج کی قیادت شعیب شاہین کے ہاتھ میں دی گئی۔

اس دوران پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کے گھر پر چھاپہ مارا جبکہ رحیم یار خان میں ایم این اے جاوید اقبال سمیت درجن بھر سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پارٹی کا کہنا ہے کہ لاہور میں پولیس نے پی ٹی ائی رہنما مہر نعیم اللہ کے گھر اور کیمپ پر چھاپہ مار کر ان کے پانچ دوستوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم نعیم اللہ وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان

گوگل میپ پر اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

واضح رہے کہ متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل میپ پر  اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان  جنہیں جیل میں تقرباً ایک برس ہو چکا ہے اس عرصے میں جہاں کئی سیاسی رہنما تحریک انصاف کو خیرباد کہہ گئے وہیں کئی اہم رہنما 9 مئی کے واقعے کے بعد گرفتار ہوئے اور ایک نئی قیادت ابھر کر سامنے آئی۔

متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے ۔ ان تمام واقعات کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی واقع ہو گی لیکن ایسا نہ ہوا. انہوں نے جو بیانیہ بھی بنایا وہ عوامی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور وہ اس وقت بھی پاکستان کے مقبول ترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

عمران خان کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گوگل میپ پر بھی اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے حامی صارفین گوگل کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں  گوگل نے اڈیالہ جیل کو عمران خان کی لوکیشن سے منسوب کردیا آپ بھی سرچ کرکے عمران خان کے سیل کو دیکھ سکتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انفارمیشن گروپ کی گریڈ اکیس کی آفیسرعنبرین جان اس سے قبل وزارت اطلاعات ونشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عوام کی طاقت کو کنٹینر لگا کر نہیں روکا جا سکتا، ہم پُرامن رہنا چاہتے ہیں، امیر جماعت اسلامی

آج دھرنے کیلئے  بھرپور جوش سے ملک بھر سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوام کی طاقت کو کنٹینر لگا کر نہیں روکا جا سکتا، ہم پُرامن رہنا چاہتے ہیں، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عوام کی طاقت کو کنٹینر لگا کر نہیں روکا جا سکتا، ہم پُرامن رہنا چاہتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کے آج دھرنے اور ملک بھر میں کریک ڈاؤن، کارکنوں کی گرفتاریوں اور قافلوں کو روکنے کے علاوہ رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آج دھرنے کیلئے  بھرپور جوش سے ملک بھر سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام فسطائیت کے بعد بھی کارکنان کو کہتا ہوں کہ مینیج کریں اور دھرنے میں پہنچیں، ہم پُرامن لوگ ہیں اور پُرامن رہنا چاہتے ہیں، اس کی ذمہ  داری حکومت پر آتی ہے کہ  وہ کیسے امن قائم رکھتے ہیں،  تمام نمائندگان کو کہتا ہوں، جہاں رکاوٹ ملے وہیں دھرنا دے دیں،  ایک دھرنے کو کئی دھرنوں میں تبدیل کریں گے، کارکنان کو کہتا ہوں رکاوٹ کے آگے دھرنا دے کر قیادت کی کال کا انتظار کریں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم بتائیں گے کہ عوام کی طاقت کو کنٹینر لگا کر نہیں روکا جا سکتا، ہمیں بجلی کے بل کم چاہئیں  ،  ہم آئی پی پیز سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

دریں اثنا مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ اس وقت اسلام آباد میں مختلف اضلاع کے افراد بڑی تعداد میں پہنچ چکے ہیں،  قیادت کی طرف سے متعین عارضی قیام کی اطلاع تمام صوبوں کو کی جا رہی ہے،  ریلی کے مقام کی حتمی اطلاع مشاورت کے ساتھ جمعہ کی نماز تک کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریلی کے مقام پر تمام شرکا کو شام 5 بجے پہنچنا ہوگا،  دھرنے کے شرکا ابھی جہاں بھی مقیم ہیں، وہیں قیام رکھیں،  ریلی کے آغاز کے مقام کی اطلاع حاصل کر کے احتیاط کے ساتھ 5 بجے شام تک پہنچ جائیں،  شرکائے دھرنا کو پرامن رہتے ہوئے اسلام آباد میں نماز جمعہ کے قریب داخل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll