حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.17فیصداضافہ ہوا اور 19 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں


نئے مالی سال کے پہلے ماہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.17فیصداضافہ ہوا اور 19 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.17فیصداضافہ ہوا، ایک ہفتے کےد وران 19 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ 24 اشیا کے نرخ مستحکم رہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے چکن کی قیمت میں 4.80 فیصد، لہسن 2.01 فیصد، دال چنا 1.87 فیصد، انڈے1.71 فیصد ،بیف کی قیمت میں 0.93 فیصد اور گڑ کی قیمتوں میں 0.89فیصد اضافہ ہوا۔اسی طرح دال مونگ کی قیمت میں 0.84فیصد،تازہ کھلا دودھ 0.45فیصد،آگ جلانے والی لکڑی 0.23 فیصداورسگریٹ کی قیمتوں میں 0.12فیصداضافہ ہوا۔
دوسری جانب آلو کی قیمت میں 0.17 فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں 9.19 فیصد،پیاز2.14 ایل پی جی1.04 فیصد، کیلے 0.53 فیصد، دال مسورقیمت میں 0.16 فیصد، بریڈ کی قیمت میں 0.05 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.35 فیصد کمی ہوئی ہے۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.08فیصد اضافے کے ساتھ41.13فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 0.13 فیصداضافے کے ساتھ18.53فیصد ہوگئی۔
22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.15 فیصداضافے کے ساتھ 22.23 فیصد اور 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.18 فیصداضافے کے ساتھ 19.77فیصد رہی۔
اسی طرح 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.19 فیصداضافے کے ساتھ 18.41فیصدرہی۔

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- 41 minutes ago

اسلام آباد پولیس کی کارروائی دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں ملوث2 ملزمان گرفتار
- 2 hours ago

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 8 minutes ago

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 2 hours ago

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- 33 minutes ago

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- an hour ago

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 20 minutes ago

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- an hour ago

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 hours ago

نئے مالی سال کے پہلے روز ہی سونا مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- an hour ago

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- an hour ago