جی این این سوشل

پاکستان

حکومت فری میں بجلی نہ دیں مگرریٹ تو صحیح لگائے، مفتاح اسماعیل

عوام پاکستان پارٹی نے کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کر دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت فری میں بجلی نہ دیں مگرریٹ تو صحیح لگائے، مفتاح اسماعیل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے وزیر اعظم پاکستان سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ بل کم کردیں، کے الیکٹرک اوور بلنگ ختم کردیں، لوڈ شیڈنگ سے بل کم کیوں نہیں ہوتا ہے ،اگر 12 گھنٹے لؤڈ شیڈنگ ہوتی ہے تو بل کم ہونا چاہیے۔

عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء مفتاح اسماعیل کا کےالیکٹرک ہیڈآفس کےباہراحتجاجی مظاہرہ میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے300 فری یونٹ دینےکاکہاتھا ، فری میں بجلی نہ دیں مگرریٹ تو صحیح لگائیں۔

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے بجلی کے فی یونٹ نرخ بڑھا دیئے، بجلی کے نرخ میں 350 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 2015 سے اب تک تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے 300یونٹ تک بجلی مفت دینےکا کہا تھا۔ کےالیکٹرک کےخلاف پٹیشن دائرکرنےکا اعلان کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء نے کہا کہ ’کےالیکٹرک کےخلاف پٹیشن دائرکرنے جارہے ہیں۔‘

اے پی پی رہنما نے کے الیکٹرک کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کےالیکٹرک اب پھر نیپرا کے پاس جا کر کہتی ہے ریٹ بڑھادیں، 199یونٹ کا بل201 یونٹ کا بل کیوں لگاتےہو، لوڈ شیڈنگ سے بل کم کیوں نہیں ہوتا ہے، اگر12گھنٹےلوڈشیڈنگ ہوتی ہےتوبل کم ہونا چاہیے۔

مفتاح اسماعیل کا احتجاجی مظاہر ے میں مظاہرین سے خطاب میں کہنا تھا کہ کمرشل پر37فیصد ٹیکس لگتاہے، حکومت نےاپنےاخراجات بڑھائےہیں، سینیٹ اورقومی اسمبلی کےاخراجات بڑھائےگئےہیں،گھریلوصارف پرٹیکس نہ لگاو، صرف 50 ارب کم کرنےہوں گے، جولائی سےستمبرتک ٹیکس ختم کریں۔

 انہوں نے کہا کہ کسی کو فری میں بجلی نہیں ملنی چاہئے، مسلم لیگ ن نے300 فری یونٹ دینےکاکہاتھا ، فری میں بجلی نہ دیں مگرریٹ تو صحیح لگائیں ، حکومت نے بجلی کےریٹ بڑھادئیے ہیں، 2015 سےآج تک350 فیصد بجلی کی قیمت میں اضافہ ہواہے۔

پاکستان

جماعت اسلامی کا دھر نا تیسرے روز میں داخل

جماعت اسلامی انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکا کو ناشتہ فراہم کردیا گیا ہے بطور ناشتے میں نان اور چائے فراہم کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی کا دھر نا تیسرے روز  میں داخل

جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف راولپنڈی لیاقت باغ میں دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بارش کے باعث دھرنے کے شرکا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ بارش کے باعث کارکنان میٹرو اسٹیشن اور قریبی مساجد میں پناہ لینے پر مجبورہوگئے ہیں۔

جماعت اسلامی انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکا کو ناشتہ فراہم کردیا گیا ہے بطور ناشتے میں نان اور چائے فراہم کی گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ساڑھے گیارہ بجے پریس کانفرنس کریں گے، اس کے علاوہ جماعت اسلامی کی آج شام لیاقت باغ پر جلسے کا اعلان کیا گیا ہے، لیاقت باغ چوک پر جلسہ کیلئے اسٹیج کی تنصیب کا عمل جاری ہے، دھرنے کے شرکا مری روڈ اور لیاقت باغ کے اندر موجود ہیں۔

گزشتہ رات حکومتی مذاکراتی وفد کی جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی، اور دونوں  کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مزاکرات آج متوقع ہیں، جبکہ جماعت اسلامی نے مذاکرات کو گرفتار کارکنان کی رہائی سے مشروط کررکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

 اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردات:ملزمان 48 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

تھانہ سبزی منڈی کی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردات:ملزمان 48 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

اسلام آباد : اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین تھری میں ڈکیتی کی واردات، مسلح ملزمان 48 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گھات لگا کر شہری کی گاڑی کو روکا اور اسلحے کی نوک پر اس سے 48 لاکھ روپے نقدی اور چیک چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں ملزمان کو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تھانہ سبزی منڈی کی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

اس واقعے نے شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ لوگ حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ قانون و نظم کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی ریلیف کا امکان

یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہوسکتی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی ریلیف کا امکان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی ریلیف کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہوسکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر میں 5 روپے 50 پیسے تک کمی کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں آئندہ 15 روز کیلئے 11روپے تک کمی متوقع ہے۔اسی طرح یکم اگست سے مٹی کا تیل 5 روپے 84 پیسے اور لائیٹ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

اس وقت پیٹرول کی قیمت 275 روپے 60 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 284 روپے فی لیٹر ہے۔ حکومت نے 15 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں کا تعین زیرو ایکسچینج ریٹ پر متوقع ہے، لیکن ٹیکس لیول کو ایڈجسٹ یا بڑھا کر قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔

گزشتہ 10 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوا ہے، امکان ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll