جی این این سوشل

پاکستان

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا رومانیہ کا سرکاری دورہ

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی بحری سلامتی اور استحکام سے متعلق امور، دوطرفہ فوجی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا رومانیہ کا سرکاری دورہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سربراہ رومانیہ نیوی سے مشترکہ ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی بحری سلامتی اور استحکام سے متعلق امور، دوطرفہ فوجی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ سربراہ پاک بحریہ نے رومانیہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ’’مشترکہ بحری تحفظ‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں مسائل کے حل میں بحری افواج کے مشترکہ کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پاکستان

سعودی شہزادے عبداللہ بن خالد بن ترکی کے انتقال پروزیر اعظم کا گہرے دکھ کا اظہار

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی مرحوم شہزاے کو جوارِ رحمت میں جگہ اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی شہزادے عبداللہ بن خالد بن ترکی کے انتقال پروزیر اعظم کا گہرے دکھ کا اظہار

وزیرِاعظم پاکستان  محمد شہباز شریف نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی السعود کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی کی وفات پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز آلسعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی مرحوم شہزاے کو جوارِ رحمت میں جگہ اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس پاکستان کو دھمکی، ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ گرفتار

تحریک لبیک کے نائب امیر  پیر ظہیرالحسن شاہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس پاکستان کو دھمکی،    ٹی ایل پی کے نائب امیر  پر مقدمہ درج

لاہور: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکی دینے پر تحریک لبیک کے نائب امیر  پیر ظہیرالحسن شاہ پر مقدمہ درج کر دیا گیا تھا ۔ 

ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ کواسی مقدمے کی بنا پر  اوکاڑہ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ظہیر الحسن شاہ کے خلاف چیف جسٹس کو دھمکی دینے کا مقدمہ درج ہے، ظہیر الحسن احتجاج کے بعد اوکاڑہ میں چھپے ہوئے تھے۔ 

مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے، عدلیہ پر دباؤ ڈالنے، اعلیٰ عدلیہ کو دھمکی، کار سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ پریس کلب کے باہر احتجاج میں پیر ظہیر الحسن نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلائی جس پر  ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکنوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ان کو گرفتار کیا گیا ۔ 

پولیس کے مطابق مقدمے میں اعلیٰ عدلیہ کودھمکی،کار سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

چیف جسٹس کے خلاف اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا ، وزیر دفاع

قانون کی حکمرانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس کے خلاف اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا ، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کے خلاف اشتعال انگیز اور بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیراحسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے مذہب کے نام پر خونریزی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے،عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، سپریم کورٹ پہلے ہی اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کر چکی ہے، شرانگیز پروپیگنڈے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسی کو کئی سالوں سے مختلف بہانوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے،عدلیہ میں ایسی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو حق و سچ کی روایت کو قائم کیے ہوئے ہے۔

قانون کی حکمرانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے، انصاف کا بول بالا ہونا چاہیے، سیاست کے نام پر ذاتی مفادات کےلیے ڈکٹیشن قبول نہیں۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کی مذمت کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ اپنے چھوٹے سیاسی مفادات کے لیے مذہب کےنام پر نفرت کے بیج بونے والے افراد یا گروہوں کو مسترد کر دینا چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ کسی کو قتل کے فتوے جاری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll