جی این این سوشل

پاکستان

مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری

بجلی کے بل لوگوں کے لیے بوجھ بن چکے ہیں اور اگست میں تو یہ اور بھی زیادہ بڑھ جائیں گے، امیر جماعت اسلامی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری
مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری

راولپنڈی: مہنگائی اور مہنگے بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ مون سون کی بارشوں کے باوجود دھرنے میں شرکت کرنے والے کارکنان اپنے مطالبات مانے جانے تک دھرنے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان بھی دھرنے میں شریک ہوئے اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک طرف مذاکرات کی بات کر رہی ہے اور دوسری طرف دھرنے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل لوگوں کے لیے بوجھ بن چکے ہیں اور اگست میں تو یہ اور بھی زیادہ بڑھ جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر متحد رہیں۔

گزشتہ روز حکومتی وفد سے مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہیں ہو سکا تھا۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے اور صرف وقت گزار رہی ہے۔

دھرنے میں شرکت کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے نہیں گھبرائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت ان کے مطالبات نہیں مانتی، وہ دھرنے پر ڈٹی رہیں گی۔

جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ گورنر ہاؤس کراچی میں بدھ سے ایک اور دھرنا شروع کیا جائے گا۔

جرم

موٹروے پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان سے اسلحہ میں تین (30 بور ) پستول ،ایک کلا شنکو ف، ایک بارہ بور رائفل ، 9 میگزین اور30 بور پسٹل کے 500راؤنڈ برآمد ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موٹروے پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے پشاور ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا۔

ترجمان موٹروے پولیس پشاور ٹول پلازہ کے قریب ،موٹروے پولیس کو2مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشکوک افراد سے تفتیش کی اور تلاشی لینے پر ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پرملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ میں تین (30 بور ) پستول ،ایک کلا شنکو ف، ایک بارہ بور رائفل ، 9 میگزین اور30 بور پسٹل کے 500راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ملزمان بمہ اسلحہ پولیس تھانہ چمکنی پشاور کے حوالے کر دیا اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک فوج مخالف پروپیگنڈہ کرنے والا مزید ایک کارندہ بے نقاب

بیرون ملک مقیم اکبر حسین پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں سرگرمی سے شامل رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج مخالف پروپیگنڈہ کرنے والا مزید ایک کارندہ بے نقاب

پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنے والے سازشی و انتشار پھیلانے والے ٹولے کا ایک اور اہم کارندہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم اکبر حسین پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں سرگرمی سے شامل رہا ہے۔ اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خیبر پختونخوا میں بد امنی اور سول وار کی جھوٹی خبریں پھیلا کر عوام میں خوف و ہراس پھیلا نے کی کوشش کی۔ 9 مئی کے واقعات کے دوران اس نے عوام کو انتشار اور شرپسندی پر اکسایا اور سوشل میڈیا پر بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کا الزام بھی پاک فوج پر لگایا۔

اکبر حسین پاک فوج کا حصہ رہ چکا ہے، پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد اکبر حسین ریاست مخالف پروپیگنڈے میں مصروف رہا اور اس دوران پاک فوج کا نام استعمال کرتے ہوئے فارن فنڈنگ بھی حاصل کرتا رہا۔ اس نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈوں کو بھی بڑے پیمانے پر شیئر کیا۔

ریٹائرمنٹ کے بعد مُلک دشمن عناصر کی ایما پر اکبر حسین اپنے ہی ملک کیخلاف کھڑا ہو گیا اور سوشل میڈیا کو ایک ہتھیار بنا کر پاکستان کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کوہاٹ : گھر کے تہہ خانے میں بارش کا پانی داخل ،11 افراد جاں بحق، بچی لاپتہ

راولپنڈی میں بھی موسلادھار بارش کے بعد ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین موقع پر جاں بحق ہو گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوہاٹ : گھر کے تہہ خانے میں بارش کا پانی داخل ،11 افراد جاں بحق، بچی لاپتہ

خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں واقع درہ آدم خیل اولڈ بازید خیل کے علاقے میں بارش کے باعث ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہونے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق، ایک 5 سالہ بچی ابھی تک لاپتا ہے۔

راولپنڈی میں بھی موسلادھار بارش کے بعد تھانہ وارث خان کے علاقے میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے سے لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے ضلع تھرپارکر کے علاقے ننگرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے لوگوں کو احتیاط برتنے اور بارش کے دوران گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll