جی این این سوشل

علاقائی

 ژوب میں زلزلہ: شہری خوفزدہ، گھروں سے باہر نکل آئے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 ژوب میں زلزلہ: شہری خوفزدہ، گھروں سے باہر نکل آئے
 ژوب میں زلزلہ: شہری خوفزدہ، گھروں سے باہر نکل آئے

ژوب: شہر ژوب میں اچانک آنے والے زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو شدید خوفزدہ کردیا ہے اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا اور اس کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتوں میں لرزش محسوس کی گئی جس کی وجہ سے لوگ گھبراہٹ میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔زلزلہ پیما مرکز اور مقامی حکام سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جرم

دہشت گردی کےخاتمے کیلئے سیکیور ٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں ، شہباز شریف

وزیراعظم کا کہناتھا خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے مہمند، ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرِ ستان میں بہادری سے لڑتے ہوئے 5 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشت گردی کےخاتمے کیلئے سیکیور ٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں ، شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف   کا کہنا ہے  دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل طور پر خاتمے تک پاکستانی قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے  خیبر پختونخوا میں 3مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں  کے خلاف کامیاب آپریشن پر افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔  

وزیراعظم کا کہناتھا خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے مہمند، ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرِ ستان میں بہادری سے لڑتے ہوئے 5 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ۔ 

وزیرِ اعظم نے  مہمند میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے صوابی سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل ابرار حسین کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت  پیش کیا اور شہید کی بلندیِ درجات اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔  

محمد شہباز شریف نے کہا  سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن نے یہ ثابت کیا کہ دہشتگرد وطن کے دفاع کیلئے پر عزم افسران و جوانوں سے بچ نہیں سکتے ،مجھ سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے دفاعِ وطن کیلئے غیر متزلزل عزم پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔     

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ہنڈرڈ انڈیکس 79 ہزار 66 پوائنٹس پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رہا ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 238 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ہنڈرڈ انڈیکس 79 ہزار 66 پوائنٹس پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رہا ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 238 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد سٹاک مارکیٹ 79 ہزار 66 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس 798 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 827 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دن بھر مجموعی طور پر 437 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، جن میں سے 252 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 129 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔ مارکیٹ میں 36 کروڑ 33 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا اور سٹاک مارکیٹ میں 18 ارب 30 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔

دوسری جانب، کاروبار کے اختتام پر گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوا تھا اور 278.34 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے پر بند ہوا تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی کی مختلف وجوہات ہیں جن میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا، اقتصادی اشاروں میں بہتری اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں مثبت رجحانات شامل ہیں۔ تاہم، ڈالر کی قدر میں اضافہ روپے پر دباؤ کا باعث بن سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ آف نیشنز کااین ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں این ای او سی کا دورہ

آفات کے تمام مراحل کے دوران، خاص طور پر آفات سے پہلے کے مرحلے میں تیاری اورآفات کے بعد موثر ردعمل کو یقینی بناتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ آف نیشنز کااین ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں این ای او سی کا دورہ

کامن ویلتھ آف نیشنز کی سیکرٹری جنرل محترمہ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے پیر کے روزاین ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے معزز مہمان کو این ای او سی کے صلاحیتی دائرہ کار اور لائحہ عمل کے بارے تفصیلاً آگاہ کیا، جہاں متعدد سیٹلائٹ فیڈز، سافٹ ویئر ایپلی کیشنز، اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا بھر پور انداز میں فائدہ اٹھا یا جا رہا ہے۔

یہ وسائل نہ صرف این ای او سی کو ایک نیشنل کامن آپریٹنگ پکچرکی تشکیل میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ خطرے کی تشخیص، قبل از وقت وارننگ سسٹم، خطرے سے متعلق معلومات اور تیاری کی حکمت عملی بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

این ڈی ایم اے ٹیم نے اس دوران آپریشنل طریقہ کار اورآفات سے نمٹنے کے شعبہ میں این ڈی ایم اے کے مرکزی کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔این ڈی ایم اے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز،ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز،متعلقہ وزارتوں، محکموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بشمول ملکی اور بین الاقوامی فلاحی اداروں کے درمیان تعاون میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آفات کے تمام مراحل کے دوران، خاص طور پر آفات سے پہلے کے مرحلے میں تیاری اورآفات کے بعد موثر ردعمل کو یقینی بناتا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے آنے والے COP-29ایونٹ کی تیاریوں کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔

سکریٹری جنرل سکاٹ لینڈ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اوراین ای سی کے قیام کے لیے پاکستان کے فعال اقدامات کو سراہا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے تدارک اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll