جی این این سوشل

پاکستان

دفتر خارجہ کی حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت

ترجما ن نے کہا کہ اسرائیل کی تازہ کارروائیوں کے باعث پہلے سے کشیدگی کا شکار علاقے میں تشدد بڑھنے سے امن کے لئے کی جانیوالی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دفتر خارجہ کی حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کی مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تمام ماورائے عدالت اور ماورائے علاقہ قتل سمیت دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کرتا ہے چاہے وہ کسی بھی مقصد کیلئے ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت کئی غیرملکی مندوبین نے شرکت کی اس حملے پر سخت افسوس ہے۔

ترجما ن نے کہا کہ اسرائیل کی تازہ کارروائیوں کے باعث پہلے سے کشیدگی کا شکار علاقے میں تشدد بڑھنے سے امن کے لئے کی جانیوالی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دنیا

ایرانی وزارت خارجہ کا حماس کے سربراہ اسماعیل  ہنیہ کی شہادت پر ردعمل

اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران، فلسطین، اور مزاحمت کے درمیان گہرے اور اٹوٹ بندھن کو مزید مضبوط کرے گی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی وزارت خارجہ کا حماس کے سربراہ اسماعیل  ہنیہ کی شہادت پر ردعمل

تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران، فلسطین، اور مزاحمت کے درمیان گہرے اور اٹوٹ بندھن کو مزید مضبوط کرے گی۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایرانی حکومت فلسطین کے ساتھ اپنی حمایت جاری رکھے گی اور اس حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ وہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران میں موجود تھے۔

حماس نے اسماعیل ہنیہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا ہے اور انتقام لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں 70 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک تھے، جن میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن، حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہو دیگر شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

مون سون کی بارشوں کے ساتھ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مون سون کی بارشوں کے ساتھ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

لاہور میں مون سون کی بارشوں کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں اور بارشوں کے بعد پانی جمع ہونے سے ڈینگی کے مچھر پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

صحت کے محکمے کے اعداد و شمار کے مطابق، شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے صحت کے محکمے نے الرٹ جاری کر دیا ہے اور شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سال اب تک راولپنڈی میں ڈینگی کے 27 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 496ایف آئی آرز، 216 عمارتیں سیل، 829 چالان اور 12 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے۔

ڈپٹی کمشنرآفس کے کمیٹی روم میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زونیرا آفتاب کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں برس ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے29 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں تمام مریض صحت یاب ہو اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

ایس پی پیز کی خلاف ورزی پرسات روز کے دوران 108 افراد کے خلاف ایف آئی آر ، 11 عمارتیں سیل، 85 کا چالان اورایک لاکھ 36 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 523 پوائنٹس بڑھ گیا

29 جولائی کو بھی انڈیکس 798 پوائنٹس یا 1.02 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 827 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 523 پوائنٹس بڑھ گیا

لاہور : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ ابتدائی ٹریڈنگ میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 523 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق، تقریباً صبح 11 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.67 فیصد بڑھ کر 79 ہزار 151 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 78 ہزار 628 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 29 جولائی کو بھی انڈیکس 798 پوائنٹس یا 1.02 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 827 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تیزی کی مختلف وجوہات ہیں جن میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا، اقتصادی صورتحال میں بہتری کی امیدیں اور عالمی مارکیٹوں میں مثبت رجحان شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll