جی این این سوشل

پاکستان

گوجرانوالہ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی کچھ دیر میں رہائی متوقع ہے تاہم سینٹرل جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوجرانوالہ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گوجرانوالہ : گرجرانوالہ  کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ دیر بعد رہائی کا امکان ہے۔

جج جاوید اقبال نے عالیہ حمزہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی کچھ دیر میں رہائی متوقع ہے تاہم سینٹرل جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

واضح  رہے کہ عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے واقعات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، اس سے قبل بھی عدالت سے ان کی ضمانت منظور ہوتی رہی ہے تاہم پولیس کی جانب سے انھیں کسی نئے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

موسم

لاہور میں مون سون کی بارشیں 4 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی

شہر میں صبح سے ہی ابر آلود موسم رہا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی کافی زیادہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں مون سون کی بارشیں 4 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے لاہور میں مون سون بارشیں  3 اور 4 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے لاہور میں مون سون بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ شہر میں صبح سے ہی ابر آلود موسم رہا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی کافی زیادہ ہے۔ موسمیات کے محکمے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کا ایک اور اسپیل آج برس سکتا ہے۔

بارشوں کے پیش نظر، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ کمشنرز، ڈی سیز، واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 523 پوائنٹس بڑھ گیا

29 جولائی کو بھی انڈیکس 798 پوائنٹس یا 1.02 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 827 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 523 پوائنٹس بڑھ گیا

لاہور : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ ابتدائی ٹریڈنگ میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 523 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق، تقریباً صبح 11 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.67 فیصد بڑھ کر 79 ہزار 151 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 78 ہزار 628 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 29 جولائی کو بھی انڈیکس 798 پوائنٹس یا 1.02 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 827 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تیزی کی مختلف وجوہات ہیں جن میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا، اقتصادی صورتحال میں بہتری کی امیدیں اور عالمی مارکیٹوں میں مثبت رجحان شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو قیمت 236 روپے 99 پیسے مقرر ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات  کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 27 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو قیمت 236 روپے 99 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2796 روپے 56 پیسے ہوگئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll