جی این این سوشل

تجارت

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو قیمت 236 روپے 99 پیسے مقرر ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات  کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 27 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو قیمت 236 روپے 99 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2796 روپے 56 پیسے ہوگئی ہے۔

پاکستان

دفتر خارجہ کی حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت

ترجما ن نے کہا کہ اسرائیل کی تازہ کارروائیوں کے باعث پہلے سے کشیدگی کا شکار علاقے میں تشدد بڑھنے سے امن کے لئے کی جانیوالی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دفتر خارجہ کی حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت

پاکستان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کی مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تمام ماورائے عدالت اور ماورائے علاقہ قتل سمیت دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کرتا ہے چاہے وہ کسی بھی مقصد کیلئے ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت کئی غیرملکی مندوبین نے شرکت کی اس حملے پر سخت افسوس ہے۔

ترجما ن نے کہا کہ اسرائیل کی تازہ کارروائیوں کے باعث پہلے سے کشیدگی کا شکار علاقے میں تشدد بڑھنے سے امن کے لئے کی جانیوالی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

چیئرمین  ایف بی آر کا قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر امجد زبیر ٹوانہ کو اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین  ایف بی آر کا قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اسلام آباد :فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے قبل ازو قت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے حکومت کو دو ہفتوں کا نوٹس دے کر اپنی سبکدوشی کا اعلان کیا ہے۔

گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر امجد زبیر ٹوانہ کو اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا۔ تاہم، انہوں نے ایک تحریری مراسلے میں حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ نے اس سے قبل وزیر مملکت احد چیمہ کو بھی زبانی طور پر آگاہ کر دیا تھا کہ وہ ایف بی آر کی مزید سربراہی نہیں کر سکتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور میں مون سون کی بارشیں 4 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی

شہر میں صبح سے ہی ابر آلود موسم رہا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی کافی زیادہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں مون سون کی بارشیں 4 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے لاہور میں مون سون بارشیں  3 اور 4 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے لاہور میں مون سون بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ شہر میں صبح سے ہی ابر آلود موسم رہا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی کافی زیادہ ہے۔ موسمیات کے محکمے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کا ایک اور اسپیل آج برس سکتا ہے۔

بارشوں کے پیش نظر، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ کمشنرز، ڈی سیز، واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll