جی این این سوشل

دنیا

 تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ ادا

اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی ادا کی جائے گی، جہاں انہیں دفن کیا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ ادا
 تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ ادا

تہران: قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ آج تہران میں فلسطین سکوائر پر ادا کی گئی۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نماز جنازہ کی امامت کی، جس میں خواتین سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی ادا کی جائے گی، جہاں انہیں دفن کیا جائے گا۔

گزشتہ روز پاکستان سمیت متعدد ممالک میں اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی تھی اور آج بھی مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے مختلف مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دنیا

ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم

ایران اپنے ملک کے اندر ہونے والے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتا ہے،آیت اللہ خامنہ ای 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم

تہران: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد ایک ہنگامی اجلاس میں ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کو اسرائیل پر حملے کا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کی بنیاد فراہم کر دی ہے اور ایران اپنے ملک کے اندر ہونے والے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ صیہونی حکومت نےہمارے گھر میں ہمارے مہمان کو شہید کر کے ہمیں سوگوار کر دیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ہنیہ نے ایک قابلِ عزت راہ میں سالوں تک جان داؤ پر لگا کر جدوجہد کی اور شہادت کے لیے ہمیشہ تیار رہے۔ انہوں نے اپنے لوگوں اور بچوں کو بھی اس راہ پر قربان کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

نیکٹا نے  حافظ گل بہادر گروپ اور مجید برگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا

 نیکٹا کے مطابق حافظ گل بہادر گروپ  اور مجید برگیڈ کو کالعدم قرار دیا گیا ہے، دونوں جماعتوں کو 2 سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیکٹا نے  حافظ گل بہادر گروپ اور مجید برگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا

وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد نیکٹا نے  حافظ گل بہادر گروپ اور مجید برگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  دہشتگردی میں ملوث دو تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے،اس حوالے سے  نیشنل  کاؤنٹر ٹیررزم اتھارٹی ( نیکٹا ) کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد دونوں جماعتوں کو نیکٹا کی جانب  سے کالعدم جماعتوں کی لسٹ میں ڈالا گیا۔

 نیکٹا کے مطابق حافظ گل بہادر گروپ  اور مجید برگیڈ کو کالعدم قرار دیا گیا ہے، دونوں جماعتوں کو 2 سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محسن نقوی کا اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، مکمل کرنے کی ہدایت

وزیر داخلہ نے ایکسپریس وے پراجیکٹ کو 2 ماہ کے اندر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی کا اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے مختلف ترقیاتی منصوبوں دورے کے دوران معائنہ کیا اور ان منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر داخلہ نے رات گئے اسلام آباد ایکسپریس وے اور پارک روڈ پراجیکٹس کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایکسپریس وے پراجیکٹ کو 2 ماہ کے اندر مکمل کرنے اور پارک روڈ پراجیکٹ کو ستمبر سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ محسن نقوی نے جناح کنونشن سنٹر میں جاری اپ گریڈیشن کے کام کا بھی معائنہ کیا اور اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے پر زور دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ایکسپریس وے پراجیکٹ کو کنٹرولڈ کوریڈور بنانے کا پلان بھی طلب کیا۔ انہوں نے کام کے دوران ٹریفک کی دیگر روٹس پر منتقلی کا پلان بھی طلب کیا اور ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی ٹریفک کو منصوبے کا دورہ کر کے قابل عمل پلان وضع کرنے کی ہدایت کی۔

چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیرداخلہ کو منصوبوں پر بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا، 7.2 کلو میٹر طویل پارک روڈ کی تعمیر و کشادگی کے پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیتے ہوئے منصوبے کو ستمبر سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll