جی این این سوشل

دنیا

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعداقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس

اسرائیل یہ جرم امریکی انٹیلی جنس سپورٹ کے بغیر نہیں کرسکتا، ایران

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعداقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعداقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ایران نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حملے کی مذمت اور اس پر پابندیاں عائد کرے۔ ایرانی مندوب نے کہا تہران نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن جواب دینےکا حق رکھتا ہے، اسرائیل یہ جرم امریکی انٹیلی جنس سپورٹ کے بغیر نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اسماعیل ہنیہ کا قتل اسرائیلی دہشت گردی کا ایک اور ثبوت ہے۔

فلسطینی مندوب نے کہا سلامتی کونسل جنگ بندی نافذ کرنے میں اپنے فرض میں ناکام رہی، اسرائیل کو بغیر کسی پابندی یا نتائج کے یہ جنگ لڑنے کی اجازت ہے، تشدد اور دہشت گردی اسرائیل کی اہم اور واحد کرنسی ہیں۔

لبنانی مندوب نے کہا اسرائیل کی جارحیت ہمارے دارالحکومت بیروت تک پہنچ رہی ہے، لبنانی حکومت اور عوام اسرائیل کےساتھ جنگ نہیں چاہتے۔

چینی سفیر نے کہا غزہ جنگ بندی میں ناکامی خطے میں کشیدگی کا سبب ہے، برطانوی مندوب نے کہا امن جنگ سے نہیں مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔

پاکستان

پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی پر’’چٹ منگنی پٹ بیاہ‘‘ کے انداز میں عدالتی ریلیف کی بارش 

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بلال اعجاز کی 21دن کی راہداری ضمانت منظور ، شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے خارج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی پر’’چٹ منگنی پٹ بیاہ‘‘ کے انداز میں عدالتی ریلیف کی بارش 

پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی پر عدالتی ریلیف کی بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

  پشاور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی بلال اعجاز کی 21دن کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔ راہداری کے نام پر 3 ہفتے کی ضمانت اپنی جگہ سوالیہ نشان ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے ہی حکم پر محکمہ داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔

بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے اپنا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کے بعد آج ان تمام مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کر لیا، ضمانت کی درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ ملزم سے کوئی ریکوری نہیں ہونی اور تمام کیسز انتقامی کارروائی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے بھائی کو 2 روز میں بازیاب کروانے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہ دینے پر جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور کرکے آج سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو نوٹسز جاری کردیئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور

 

لاہور : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور 100 انڈیکس 203 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 78 ہزار 15 پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد کو عبور کر گیا ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور 100 انڈیکس 77 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ بدھ کے روز مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا لیکن آج کی تیزی نے سرمایہ کاروں کو سکون کا سانس لیا ہے۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ مثبت رجحان مختلف مثبت اشاروں کی بدولت ہے جن میں معیشت میں بہتری، سرمایہ کاری میں اضافہ اور سیاسی صورتحال میں استحکام شامل ہیں۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اور آنے والے دنوں میں مزید بہتری کی امید ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 54 ہزار 900 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت   میں سیکڑوں روپے کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے بعد جمعرات کو پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 54 ہزار 900 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 536 روپے ہوگئی۔

بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

اے پی جی جے ایس اے کے مطابق دن کے دوران 17 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس قیمت 2،432 ڈالر ہوگئی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی۔

رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں 2 لاکھ 54 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll