نیویارک : امریکی ریاست نیویارک اور کیلی فورنیا میں کورونا پابندیوں میں بڑے پیمانے پر نرمی کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں تجارتی اور معاشرتی پابندیاں فوری طور پر ختم کردی گئیں ۔ نیو یارک کے ریستورانوں میں میزوں کے درمیان 6 فٹ فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی۔ سینما گھروں میں بھی ہاؤس فل ہوگا۔ کمرشل عمارتوں میں داخل ہونے والوں کا ٹمپریچر چیک نہیں کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق نیویارک میں 70 اور کیلی فورنیا میں 72 فیصد بالغ افراد ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک لے چکے ہیں۔ نیو یارک کے بڑے شہروں میں آتشبازی کرکےپابندیاں ختم ہونےکاجشن منایاگیا ، جبکہ مشہور ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ اور دیگر سرکاری عمارتیں رنگوں میں نہاگئیں۔ گورنر آفس کے مطابق کاروباروں کو اب ماسک پہننے اور چھ فٹ (2 میٹر) فاصلہ برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 43 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 17کروڑ 74 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 38 لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 5 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 8 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 9 گھنٹے قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 7 گھنٹے قبل






