عوام 5 اگست کوصوابی پہنچیں اور عمران خان سے محبت کا ثبوت دیں، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ آئندہ 2 ہفتےمیں گرینڈ الائنس بلانے جارہے ہیں، گرینڈالائنس کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے ہوں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ عوام 5 اگست کوصوابی پہنچیں اور عمران خان سے محبت کا ثبوت دیں۔ ہمارے اتحاد کا نام تحریک تحفظ آئین پاکستان ہے۔
عمرایوب کا مزید کہنا تھا کہ پی پی اورن لیگ کےپاور پلانٹس کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی، ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کے خرچے بڑھ گئے ہیں۔ عوام پرٹیکس اور بوجھ بڑھ رہے ہیں جبکہ اپنےلئےمزے ہیں ۔
اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ پی ٹی آئی دورمیں ایوان صدراوروزیراعظم ہاؤس کے خرچے کم کیے تھے بشریٰ بی بی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو کس جرم میں جیل میں رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی کا جرم کیا ہے؟ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےاسماعیل ہنیہ کی شہادت پرافسوس کااظہارکیا، حماس رہنما کو ایران کی سرزمین پر شہید کرنے سے مسلمانوں میں غم وغصہ ہے، مغربی ممالک اسرائیلی جارحیت پرکیوں خاموش ہیں؟ کیا اسرائیل کوکوئی روکنےوالا نہیں ہے؟ عالمی برادری اسرائیل کوفلسطینیوں کے قتل عام سے روکے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ان تمام جماعتوں کوملائیں گےجورجیم چینج کےخلاف ہیں، جوسڑکوں پرتحریک چلارہے ہیں ہم ان کواکھٹا کریں گے۔ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے آواز اٹھائیں گے۔ہم جماعت اسلامی کے دھرنے اور مطالبات کی حمایت کرتے ہیں یہ ملک آئین وقانون کے مطابق چلے گا، مہنگائی اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ قبول نہیں کریں گے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جب تک آئین پر تمام سیاسی جماعتیں عمل نہیں کریں گی ملک آگے نہیں بڑھے گا۔یہ ملک آئین و قانون کے مطابق چلے گا ، ہمیں کسی صورت بجلی بلوں میں اضافہ قبول نہیں ہے۔ آج سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے بات چیت ہوئی ہے، پی ٹی آئی بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کےمطالبات کو سپورٹ کرتی ہے ۔

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار
- ایک دن قبل

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- 7 گھنٹے قبل

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے
- ایک دن قبل

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
- 11 گھنٹے قبل

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو
- 11 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر
- 13 گھنٹے قبل

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ
- ایک دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 13 دن قبل

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث
- ایک دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 13 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
- ایک دن قبل



