وزیر اعظم کا آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کے لیے قرض کی ری پروفائلنگ کیلئے چین کو خط
وزیر اعظم نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد اگلے ماہ تک 7 بلین ڈالر کے اقتصادی بیل آؤٹ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منظوری حاصل کرنا ہے


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کو اعلان کیا کہ انہوں نے چینی حکومت کو خط لکھا ہے، خط میں پاکستان کے لیے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی درخواست کی گئی ہے۔
اس اقدام کا مقصد اگلے ماہ تک 7 بلین ڈالر کے اقتصادی بیل آؤٹ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منظوری حاصل کرنا ہے۔
وزیر اعظم شہباز نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کہا کہ "میں نے چین کو خط لکھا ہے، یہ اب عوامی مفاد کا معاملہ ہے ۔
قرض کی دوبارہ پروفائلنگ، جیسا کہ ورلڈ بینک کے مطابق ری فنانسنگ، قرض کے متبادل، یا دوبارہ مذاکرات کے ذریعے مستقبل کی ادائیگیوں کے شیڈول میں ترمیم کرنا شامل ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کو بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے درآمدات کو کم کرنے کے لیے مقامی کوئلے کے استعمال کے خیال میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حال ہی میں چین میں کامیاب میٹنگیں کیں جن میں گردشی قرضے کو کم کرنے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر بات کی اس کے مسئلے کا حل بھی دریافت کیا ۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے صنعتی اور گھریلو صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومتی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام جماعتوں اور قوم کی مشترکہ آواز ہے۔

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 6 گھنٹے قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- ایک دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- ایک دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 9 گھنٹے قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- ایک دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 5 گھنٹے قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 9 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- ایک دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- ایک دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل



