Advertisement

اسرائیل نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے اسماعیل ہانیہ کا قتل کرایا، برطانوی میڈیا کا انکشاف

ایرانی ایجنٹوں نے تہران میں ایک مہمان خانے کے تین کمروں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا جو بعد میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا، رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 3rd 2024, 4:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے اسماعیل ہانیہ کا قتل کرایا، برطانوی میڈیا کا انکشاف

نیویارک: برطانوی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہانیہ کے قتل کی منصوبہ بندی اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ایجنٹوں نے تہران میں ایک مہمان خانے کے تین کمروں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا جو بعد میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی ایجنٹوں نے ایران چھوڑا تھا، اور دھماکا خیز مواد کو ایران کے باہر سے کنٹرول کیا گیا۔ ایرانی حکام کے پاس ایجنٹوں کی کمروں میں تیزی سے حرکت کرنے کی ویڈیو بھی موجود ہے۔ اسماعیل ہانیہ اکثر ایران کے دوروں کے دوران اسی عمارت میں قیام کرتے تھے۔

اصل منصوبے کے مطابق اسماعیل ہانیہ کو مئی 2024 میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ کے دوران قتل کیا جانا تھا، لیکن اس منصوبے میں تاخیر کی گئی کیونکہ اس وقت عمارت میں بڑا مجمع تھا اور کارروائی کی ناکامی کے امکانات زیادہ تھے۔

واضح رہے کہ اسماعیل ہانیہ کو 31 جولائی کو تہران میں ان کی رہائشگاہ پر میزائل حملے میں شہید کیا گیا تھا۔ وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔

Advertisement