Advertisement
تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 1400 روپے اضافے کے ساتھ  2,58,700 روپے ہوگئی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اگست 3 2024، 5:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

پشاور: سونے کی قیمتوں میں آئے روز اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے جس کا اثر مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں پر پڑتا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج (ہفتہ) فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 1400 روپے اضافے کے ساتھ  2,58,700 روپے ہوگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری غفران بختیار نے جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے سے مقامی مارکیٹیں بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔

ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے کہا کہ زرد دھات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے جواری بھی کاروبار میں لگ جاتے ہیں جس سے تاجر برادری کو بھاری نقصان ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے اضافے سے 257300 روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔

Advertisement