جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

پی ٹی اے کا وی پی این پر پابندی کا عندیہ

حکومت چاہے تو ایکس کو فوری طور پر بحال کر سکتی ہے لیکن ایکس نے پی ٹی اے کی شکایات پر بہت کم عمل کیا ہے، چیئرمین پی ٹی اے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی اے کا وی پی این پر پابندی کا عندیہ
پی ٹی اے کا وی پی این پر پابندی کا عندیہ

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کررہی ہے جس کے بعد غیرمجاز وی پی این پاکستان میں نہیں چل سکیں گے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ اجلاس میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے معاملات پر چیئرمین پی ٹی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وی پی اینز کو بلاک کرنے سے کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے لیکن حکومت غیر مجاز وی پی اینز کو روکنے کے لیے ان کی وائٹ لسٹنگ کر رہی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی اے نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے صارفین میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے جو کہ وی پی اینز پر پابندیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے تو ایکس کو فوری طور پر بحال کر سکتی ہے لیکن ایکس نے پی ٹی اے کی شکایات پر بہت کم عمل کیا ہے۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ ملک میں 56 فیصد آبادی کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے۔ سیٹیلائٹ پالیسی مکمل ہو چکی ہے اور 5G نیلامی اگلے سال مارچ یا اپریل میں ہونے کا امکان ہے۔

پی ٹی اے نے گزشتہ سال مختلف مواقع پر موبائل سروسز بند کیں۔

انہوںنے بتایا کہ حکومت سوشل میڈیا پر غیر قانونی مواد کو روکنے کے لیے کوشاں ہے۔

دنیا

اسرائیل نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے اسماعیل ہانیہ کا قتل کرایا، برطانوی میڈیا کا انکشاف

ایرانی ایجنٹوں نے تہران میں ایک مہمان خانے کے تین کمروں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا جو بعد میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا، رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے اسماعیل ہانیہ کا قتل کرایا، برطانوی میڈیا کا انکشاف

نیویارک: برطانوی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہانیہ کے قتل کی منصوبہ بندی اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ایجنٹوں نے تہران میں ایک مہمان خانے کے تین کمروں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا جو بعد میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی ایجنٹوں نے ایران چھوڑا تھا، اور دھماکا خیز مواد کو ایران کے باہر سے کنٹرول کیا گیا۔ ایرانی حکام کے پاس ایجنٹوں کی کمروں میں تیزی سے حرکت کرنے کی ویڈیو بھی موجود ہے۔ اسماعیل ہانیہ اکثر ایران کے دوروں کے دوران اسی عمارت میں قیام کرتے تھے۔

اصل منصوبے کے مطابق اسماعیل ہانیہ کو مئی 2024 میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ کے دوران قتل کیا جانا تھا، لیکن اس منصوبے میں تاخیر کی گئی کیونکہ اس وقت عمارت میں بڑا مجمع تھا اور کارروائی کی ناکامی کے امکانات زیادہ تھے۔

واضح رہے کہ اسماعیل ہانیہ کو 31 جولائی کو تہران میں ان کی رہائشگاہ پر میزائل حملے میں شہید کیا گیا تھا۔ وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

طالبات اور خواتین اساتذہ کی سفری سہولت کیلئے 7 اگست تک پنک بسیں چلائی جائیں گیں ، وزیر اعظم

حکام کے مطابق ان بسوں میں طالبات اور خواتین اساتذہ کیلئے سفر مفت ہو گا، انہیں کم وقت میں اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں آسانی ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طالبات اور خواتین اساتذہ کی  سفری سہولت کیلئے 7 اگست تک پنک بسیں چلائی جائیں گیں ، وزیر اعظم

وزیراعظم کی ہدایت پر طالبات اور خواتین اساتذہ کو سفری سہولیات پہنچانے کیلئے 7 اگست سے پنک بسیں چلائی جائیں گی۔

وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے حکام کے مطابق پنک بسیں تمام بڑے روٹس پر چلائی جائیں گی۔یہ بسیں طالبات اور خواتین اساتذہ کا دیہی علاقوں سے شہری مراکز کی طرف سفر کو آسان اور محفوظ بنائیں گی۔

حکام کے مطابق ان بسوں میں طالبات اور خواتین اساتذہ کیلئے سفر مفت ہو گا، انہیں کم وقت میں اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں آسانی ہو گی۔پنک بسوں سے بچیوں کی تعلیمی اداروں تک آمدورفت میں آسانی ہو گی ، تعلیم کو فروغ ملے گا اور خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

 ڈولفن سکواڈ کی مختلف کارروائیوں میں 3 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار

 ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے نواں کوٹ اور شیراکوٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ڈولفن سکواڈ کی مختلف کارروائیوں میں 3 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار

 ڈولفن سکواڈ نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار کرلیے ۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان میں حماد منظور، کاشی اور وقار شامل ہیں ۔ ملزموں کو بابو صابو، نواں کوٹ اور نیازی اڈہ سے گرفتار کیا گیا ۔ ملزم حماد کے خلاف 54، کاشی کے خلاف 17 اور وقار کے خلاف 15 مقدمات درج ہیں ۔ 

 ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے نواں کوٹ اور شیراکوٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll