جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 21 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار

گرفتار افراد میں سے 43 فیصد یمنی، 56 فیصد ایتھوپی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 21 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار
سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 21 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض: سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نےایک ہفتے میں 21 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین گرفتار کیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے 25 جولائی سے 31 جولائی 2024 کے درمیان 21 ہزار سے زیادہ تارکین کو حراست میں لیا جن میں سے 13209 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی،5177 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 2663 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

مذکورہ عرصے کے دوران 1540افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار افراد میں سے 43 فیصد یمنی، 56 فیصد ایتھوپی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔

علاقائی

بلوچستان میں سیلاب کی تباہی، 12 افراد جاں بحق

حکام نے بتایا کہ سبی میں چار حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانچ دیہات زیر آب آ گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں سیلاب کی تباہی، 12 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارشوں کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ سیلاب سے اب تک 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 12 ہو گئی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں بارش سے متعلقہ واقعات میں کل 12 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 32 دیگر زخمی ہوئے۔

موسلادھار بارشوں کے باعث نئے گج، بولان، لہری اور مولا سمیت اہم دریاؤں میں سیلاب آ گیا ہے۔ سیلاب کے باعث زیارت، ہرنائی، ژوب، سنجاوی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ اور خانوزئی سمیت متعدد علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ سبی میں چار حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانچ دیہات زیر آب آ گئے۔ صوبے کی اہم شاہراہیں بند ہو گئی ہیں اور ٹریفک معطل ہے۔ جھل مگسی میں کئی دیہات متاثر ہوئے اور گندواہ سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

کوہلو میں 312 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں اور 19 کلومیٹر سڑکیں متاثر ہوئیں۔ حب ڈیم کی سطح میں چار فٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

افغان مہاجرین کی بڑے پیمانے پر واپسی، تعداد 6 لاکھ سے تجاوز

گزشتہ دو ہفتوں میں مزید 15 ہزار سے زائد افغان شہری اپنے ملک واپس جا چکے ہیں،سرکاری اعدادوشمار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغان مہاجرین کی بڑے پیمانے پر واپسی، تعداد 6 لاکھ سے تجاوز

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ تیز رفتار سے جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ دو ہفتوں میں مزید 15 ہزار سے زائد افغان شہری اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، 3 اگست تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 75 ہزار سے زائد افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر اپنے وطن پہنچ چکے ہیں۔

واپس جانے والوں میں مردوں، عورتوں اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ انہیں 489 گاڑیوں میں افغانستان منتقل کیا گیا ہے۔

پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی بڑی تعداد نے ملک میں سکیورٹی اور معاشی چیلنجز پیدا کیے ہوئے تھے۔ ان کی واپسی سے ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آنے کی امید ہے۔ علاوہ ازیں، مقامی آبادی کو بھی روزگار کے مزید مواقع میسر آ سکیں گے۔

حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دونوں ادارے مل کر ملک میں امن و امان قائم کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

افغانستان میں جاری بحران کی وجہ سے لاکھوں افغان شہری پاکستان میں پناہ گزین کی حیثیت سے رہ رہے تھے۔ پاکستان نے انہیں انسانی بنیادوں پر پناہ دی تھی۔ تاہم، اب حالات میں تبدیلی کے پیش نظر، حکومت نے انہیں واپس جانے کی اپیل کی تھی۔

اس عمل سے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بھی بہتری آنے کی امید ہے۔** دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے علاقائی امن و استحکام کو فروغ مل سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پیپلز پارٹی کا حکومت کو اسمبلی تحلیل کر کے نئے انتخابات کرانے کا مشورہ

اگر حکومت کو کسی قسم کا خطرہ محسوس ہو رہا ہے، تو وزیراعظم کو صدر مملکت کو ایڈوائس ارسال کر کے اسمبلی تحلیل کر دینی چاہیے، نیئر حسین بخاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیپلز پارٹی کا حکومت کو اسمبلی تحلیل کر کے نئے انتخابات کرانے کا مشورہ

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز (پی پی پی) کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے حکومت کو اسمبلی تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کرانے کا مشورہ دیا ہے۔

 نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے نیئر حسین  بخاری نے کہا کہ اگر حکومت کو کسی قسم کا خطرہ محسوس ہو رہا ہے، تو وزیراعظم شہباز شریف کو صدر مملکت آصف زرداری کو ایڈوائس ارسال کر کے اسمبلی تحلیل کر دینی چاہیے۔

بخاری نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ حکومت نے یہ خطرات پیپلز پارٹی کے ساتھ شیئر کیوں نہیں کیے؟ انہوں نے وضاحت کی کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں حکومت کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن حکومت کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی۔ صدر زرداری نے بارہا اس بات کا اظہار کیا ہے کہ بیٹھ کر بات چیت کی جائے، لیکن اگر کوئی بیٹھنے کو تیار نہیں، تو سسٹم کی ڈی ریلمنٹ ملک کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے انتخابات کے نتائج کو تحفظات کے ساتھ قبول کیا، اور اگر انہوں نے مسلم لیگ ن کا ساتھ نہ دیا ہوتا تو آج پارلیمان اور چیف ایگزیکٹو کے آفس کی صورتحال مختلف ہو سکتی تھی۔

اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی اسمبلی تحلیل ہونے اور ممکنہ انتخابات کے امکانات پر بات چیت جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll