ملک کی مجموعی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.54 فیصد بڑھ کر 30.64 بلین ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں


اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بھرپور کوششوں کے نتیجے میں مالی سال 2023-24ء میں پاکستان کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مجموعی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.54 فیصد بڑھ کر 30.64 بلین ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
مالی سال 2024ء میں کھانے پینے کی اشیاء کی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات 20 فیصد بڑھ کر 512 ملین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ ایس آئی ایف سی اور وزارت تجارت کی مشترکہ کوششوں سے اردن، اُزبکستان، لبنان اور مصر سمیت کئی نئی مارکیٹیں کھولنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں ملک کی زراعت شعبہ سے متعلق برآمدات میں بھی 37 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور یہ 5.8 بلین ڈالر سے بڑھ کر 8 بلین ڈالر ہو گئی ہیں۔ چاول، تل کے بیج، مکئی اور پیاز جیسی اشیاء کی برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے، زراعت شعبہ کا ہدف رواں مالی سال میں 10 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے نے بھی ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صرف 11 ماہ کے مختصر عرصے میں آئی ٹی سروسز کی برآمدات سے 2.925 بلین ڈالر کا زر مبادلہ حاصل کیا گیا ہے۔ کمپیوٹر سروسز، سافٹ ویئر کنسلٹنسی اور ہارڈویئر کنسلٹنسی سروسز کی برآمدات میں بھی قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔
برآمدات میں یہ غیر معمولی اضافہ عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ایس آئی ایف سی کے انقلابی اقدامات کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ملک میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملا ہے۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع
- 4 گھنٹے قبل

بنگلا دیش کی عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کو انسانیت سوز جرائم پر مجرم قرار دے دیا
- 17 منٹ قبل

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہو گی
- 4 گھنٹے قبل

آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی
- 15 گھنٹے قبل

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینوں کی شاندار بلے بازی بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست
- 14 گھنٹے قبل

نصیرآباد : ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
- 16 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے مزید 2 ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرول پر لیوی میں ایک 60 پیسےفی لیٹرکا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

ججز کے استعفے پاکستان میں جمہوریت کی بالادستی کا خواب دیکھنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں، خواجہ سعد رفیق
- 2 گھنٹے قبل

سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے
- 16 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری
- 16 گھنٹے قبل

مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے بس خوفناک حادثے کا شکار،42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل













