جی این این سوشل

پاکستان

پولیس شہدا ءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیں ، بلاول بھٹو

 بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فلاح و بہبود اور حمایت کا عزم رکھتی ہے، تاکہ انہیں مؤثر طریقے سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے سازوسامان اور اختیارات فراہم کیے جائیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پولیس شہدا ءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیں ، بلاول بھٹو
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ شہداء پولیس کے موقع پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پولیس شہداء کی غیر متزلزل لگن اور بے لوث خدمات ان کے عزم کی آئینہ دار  ہے، چاروں صوبوں کے پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف بھی  جواں مردی سے جنگ لڑی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ادائیگیِ فرائض کی خاطر جانیں قربان کرنے والے پولیس شہداء  کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور شہریوں کی حفاظت کے لئے پولیس شہداء کی  قربانیاں  بے مثال ہیں۔

 بلاول بھٹونے اپنے پیغام یہ بھی کہا کہ شہداء نے قربانیاں دے کر عوام کی حفاظت اور انصاف و  دیانت داری کی اقدار کی پاسداری کی ہے، ہمیں اپنی پولیس فورس کی کاوشوں اور جراَت کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فلاح و بہبود اور حمایت کا عزم رکھتی ہے، تاکہ انہیں مؤثر طریقے سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے سازوسامان اور اختیارات فراہم کیے جائیں۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری پولیس کے جوان قابلِ احترام جذبے کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہے ہیں، پیپلز پارٹی پولیس شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، اور پولیس کو ان کی بے پناہ قربانی پر سلام  پیش کرتی ہے۔

 

 

 

 

علاقائی

مریم نواز کا پنجاب میں 5سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا اعلان 

کاشتکاروں کے لیے گرین ٹریکٹر پروگرام کا آغاز بھی کیا جائے گا جس کے تحت 9500 ٹریکٹر تقسیم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کا پنجاب میں 5سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا اعلان 

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے پانچ سال میں پنجاب میں 5 لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ کاشتکاروں کے لیے گرین ٹریکٹر پروگرام کا آغاز بھی کیا جائے گا جس کے تحت 9500 ٹریکٹر تقسیم کیے جائیں گے۔

کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم پالیسیوں کو منظوری دی گئی جن میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے ایم ڈی کیٹ پالیسی، پنجاب لائف انشورنس کمپنی کا قیام اور ہاؤسنگ لون کی سہولیات میں اضافہ شامل ہیں۔

حکومت پنجاب نے آئندہ پانچ سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کے لیے ایک نئی ہاؤسنگ سکیم شروع کی جائے گی جس کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں زمین رکھنے والے افراد کو 15 لاکھ روپے تک کا قرضہ آسان شرائط پر دیا جائے گا۔

پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپر اور شناختی کارڈ کی کاپی پر ہاؤسنگ لون جاری کیا جائے گا۔ 15 لاکھ روپے کا قرضہ لینے والے کو 9 سال میں 14 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہوگی۔صوبے میں پہلی مرتبہ پنجاب لائف انشورنس کمپنی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کاشتکاروں کو جدید زرعی آلات فراہم کرنے کے لیے گرین ٹریکٹر پروگرام شروع کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت 9500 ٹریکٹر تقسیم کیے جائیں گے اور 50 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

غیر قانونی اسلحہ اور پتنگ بازی پر پابندی لگانے کے لیے قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 3 سے 5 سال تک قید اور 5 سے 7 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ اسی طرح پتنگ بازی پر بھی پابندی لگائی گئی ہے اور پتنگ بازی کرنے والوں کو 2 سے 5 سال تک قید اور 20 سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چوری کا مال بھی برآمد ،پاک کالونی، شیر شاہ اور سکھن پولیس کی الگ الگ کارروائیوں کے دوران ڈاکو گرفتار کیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 6 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چوری کا مال بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک کالونی، شیر شاہ اور سکھن پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران یہ ڈاکو گرفتار کیے ہیں۔ 

پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار میوا شاہ قبرستان میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ اس دوران فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ 

شیر شاہ پولیس نے شیرشاہ مورو قبرستان کے قریب سے اور سکھن پولیس نے دس نمبر روڈ پرانا کمیلا کے قریب سے 2،2 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔

گرفتار تمام ڈاکوؤں سے پستول، گولیاں، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئے ہیں۔ 

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو شہر میں مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 10 رنز سے شکست

133 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز ہی بنا سکی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 10 رنز سے شکست

ملتان : جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو تین میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں 10 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز کا ہدف پاکستان کے سامنے رکھا۔ 

مہمان ٹیم کی جانب سے تزمین بریٹس نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

133 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز ہی بنا سکی۔ عالیہ ریاض نے 52 اور کپتان فاطمہ ثنا نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہیں۔

اس شکست کے ساتھ پاکستان کی ٹیم سیریز میں 0-1 سے پیچھے ہو گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے باقی دو میچز 18 اور 20 ستمبر کو ملتان میں ہی کھیلے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll