جی این این سوشل

دنیا

بنگلہ دیش میں طلبہ گروپ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز

پہلے ہی روز پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران 23 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بنگلہ دیش میں طلبہ گروپ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بنگلہ دیش میں طلبہ گروپ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کردیا گیا ہے، پہلے ہی روز پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران 23 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جب کہ مظاہرین وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق بنگلہ دیش میں طلبہ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کردیا گیا ہے، پہلے ہی روز مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کے دوران اب تک 23 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیشی طلبہ نے گزشتہ روز ملک بھر میں سول نافرمانی کی تحریک چلانے کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالیں تھیں، طلبہ گروپ کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک ملک گیر سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھیں گے جب تک کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ گزشتہ ماہ مظاہرین کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن پر مستعفی نہیں ہو جاتیں۔

اپنے بیان میں یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر (جنوبی ایشیا) کا کہنا تھا کہ حالیہ تشدد اور خاص طور پر بچوں پر جاری بدامنی کے اثرات پر گہری تشویش ہے۔یونیسیف نے تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش میں جولائی کے مظاہروں کے دوران کم از کم 32 بچے مارے گئے، اور اس دوران درجنوں زخمی ہوئے اور متعدد کو حراست میں بھی لیا گیا، یہ انتہائی خوفناک صورتحال ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سول سروس کے ملازمین کے کوٹے کے خلاف ریلیوں نے جان لیوا فسادات کو جنم دیا تھا، ان فسادات کی وجہ سے حسینہ واجد کے 15 سالہ دور کی بدترین بےامنی پیدا ہوئی جس میں 200 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

کھیل

امریکی خاتون تیراک کیٹی لیڈیکی نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا

 ایتھلیٹکس ایونٹ میں سینٹ لوشیا کی جولین الفریڈ نے خواتین کی سومیٹر ریس جیت کر اپنے ملک کو پہلا طلائی تمغہ دلوا دیا، مردوں کے شاپ پٹ ایونٹ کا گولڈ میڈل امریکی ایتھلیٹ نے جیتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی خاتون تیراک کیٹی لیڈیکی نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت  لیا

پیرس: امریکی خاتون تیراک کیٹی لیڈیکی نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر 50 سالہ ریکارڈ برابر کر دیا۔

امریکی تیراک کیٹی لیڈیکی مشترکہ طور پر سب سے زیادہ اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے والی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں ، امریکی خاتون تیراک نے پیرس اولمپکس کی آٹھ سو میٹر فری اسٹائل سوئمنگ ایونٹ میں کیرئیر کا نواں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

تیراک کیٹی لیڈیکی نے سویت جمناسٹ لاریسا کا 50 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔

 ایتھلیٹکس ایونٹ میں سینٹ لوشیا کی جولین الفریڈ نے خواتین کی سومیٹر ریس جیت کر اپنے ملک کو پہلا طلائی تمغہ دلوا دیا، مردوں کے شاپ پٹ ایونٹ کا گولڈ میڈل امریکی ایتھلیٹ نے جیتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت مذاکرات کےبعد راہ فرار اختیار کر رہی ہے ، نائب امیر جماعت اسلامی

راولپنڈی میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 10 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت مذاکرات کےبعد  راہ فرار اختیار کر رہی ہے ، نائب امیر جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مذاکرات کے بعد عملا فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ عوام کے مقابلے میں نہیں ٹھہر سکیں گے۔ عوام کو ریلیف نہ دینے سے حکومت ملک کو افراتفری کا شکار کر رہی ہے۔

جماعت اسلامی کے نائب امیرلیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سی پیک پاک چین دوستی کا ثمر ہے، جماعت اسلامی سی پیک کی حامی ہے، حکومت سی پیک پر اپنی سیاست بند کرے۔

اس حوالے سے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوسکی جبکہ امیر جماعت اسلامی نے بل نہ بھرو تحریک شروع کرنے بھی عندیہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 10 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

جنہوں نے عدالت سے حق نہیں مانگا انہیں ریلیف دے دیا گیا، عطا تارڑ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مخصوس نشستوں کے فیصلے پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، 15 دن گزرنے کےبعد تفصیلی فیصلہ نہیں آیا، مخصوص نشستوں کا عدالتی فیصلہ آئین کے آرٹیکلز سے باہر جا کر لکھا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جنہوں نے عدالت سے حق نہیں مانگا انہیں ریلیف دے دیا گیا، مانگ اورمخصوص نشستوں کے فیصلے کے 15 دن گزرنے کے باوجود تفصیلی فیصلہ نہیں آیا، مخصوص نشستوں کے معاملے میں اس جماعت کو ریلیف دیا گیا جو درخواست گزار ہی نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ معزز جج صاحبان نے کہا 15 روز گزرنے کے باوجود تفصیلی فیصلہ کیوں نہیں آیا، سپریم کورٹ کے دو جج صاحبان نے بہت کارآمد نکات اٹھائے ہیں، معزز جج صاحبان کے اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب آنا بہت ضروری ہے، یکطرفہ ریلیف دینے سے غلط تاثر پیدا ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کہہ رہے ہیں کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کرانے کیلئے آئین کے آرٹیکل کو معطل کرنا پڑے گا، کیا یہ فلور کراسنگ ہوگی کہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان اٹھ کر پی ٹی آئی کی نشستوں پر بیٹھیں گے؟ کیا یہ آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی نہیں ہوگی؟

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کیا مستقبل میں بھی اس فیصلے کو جواز بنا کر فلور کراسنگ ہو سکتی ہے اور کوئی بھی رکن اسمبلی پارٹی تبدیل کر سکے گا؟ 2 ججز کے اختلافی نوٹ نے اکثریت کے فیصلے پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے ججز نے اقلیتی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کو ریلیف آئین کے برعکس دیا گیا، فیصلے کی روشنی میں آئین کے آرٹیکل 51، 63 اور 106 کو معطل کرنا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll