کرکٹ کو فروغ دینے اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیزکی سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹس اور لیگز کرائی جائیں گی، محسن نقوی


چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر پاکستان بھر میں تعلیمی اداروں میں کرکٹ کو فروغ دینے اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے(بوائز و گرلز) سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیزکی سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹس اور لیگز کرائی جائیں گی،پاکستان کرکٹ بورڈ کے انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن،ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور سی ڈی اے کے مابین معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر تعلیم تقریب کے مہمان خصوصی تھے،سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، ڈائریکٹر ڈومیسٹک پی سی بی عبداللہ خرم نیازی،انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد عثمان خان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید علی میمن نے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے نچلی سطح پر فروغ کے لئے تاریخ میں پہلی بار سنجیدہ کاوش کی گئی ہے،انٹر سکولز ، انٹر کالجیٹ، انٹر یونیورسٹیز ٹورنامنٹس کے انعقاد سے نچلی سطح سے ٹیلنٹ سامنے آئے گا،تمام ادارے ایک ساتھ ملکر ٹورنامنٹ کرائیں گے تو بہترین نتائج حاصل ہوں گے،امید ہے کہ ان معاہدوں پر عمل درآمد سے گراس روٹ لیول پر کرکٹ مضبوط ہو گی۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سکولز ہر ٹیلنٹ کی نرسریاں ہیں،اچھے کھلاڑی سکولز سے ہی اوپر آتے ہیں، معاہدوں کے تحت آئی بی سی سی تمام تعلیمی بورڈز کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹس کے انتظامات کی نگرانی کرے گا جبکہ ہائر ایجوکیشن اداروں میں میں کرکٹ کے فروغ کے لیےفریم ورک مرتب کرکے عمل درآمد کیا جائے گا۔
اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کرکٹ اکیڈمیوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور خواتین کرکٹ کے فروغ پر فوکس کیا جائے گا,اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کھلاڑیوں کا ڈیٹا پی سی بی ڈیٹا بیس کو فراہم کیا جائے گا۔ایچ ای سی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بہترین کھلاڑیوں کو سپورٹس سکالرشپ دینے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
پی سی بی کرکٹ سکالرشپ کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گا جنہیں کھیلوں کی بنیاد پر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ دیا جائے گا۔آئی بی سی سی تمام تعلیمی بورڈز کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے سکولوں اور کالجوں کے ساتھ رابطہ کرے گا، آئی بی سی سی اور تعلیمی بورڈز صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے ساتھ مل کر سکولوں اور کالجوں میں کرکٹ گراؤنڈز تیار کریں گے۔
ٹورنامنٹس کا آغاز ضلع کی سطح سے شروع ہو گا پھر ڈویژن ۔صوبائی، اور آخر میں قومی سطح پر ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا، پی سی بی ٹورنامنٹس کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے آفیشل ایمپائرز، سکوررز اور دیگر ضروری سٹاف فراہم کرے گا۔پی سی بی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کرنے اور تمام شریک اداروں تک ان معلومات کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہوگا ، پی سی بی ہر ضلع سے جیتنے والی ٹیموں کے بہترین کھلاڑیوں کی تربیت کو ہائی پرفارمنس سنٹرز میں یقینی بنائے گا ، پی سی بی سکولز، کالجز کے ٹاپ پرفارمرز کو پی سی بی انڈر 17 اور انڈر 19 ٹیموں میں شرکت کا موقع دے گا۔
پی سی بی فزیکل ٹریننگ ایجوکیشن اساتذہ کے لیے خصوصی کوچنگ کورسز کا اہتمام کرے گا،پی سی بی کے کوچز سکولوں کا دورہ کریں گے اور سکول میں کیمپوں کے دوران لڑکوں اور لڑکیوں کو تربیت فراہم کریں گے۔ایچ ای سی ، پی سی بی کی مشاورت سے کرکٹ کے فروغ کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی استعداد کار کو بڑھانے کا روڈ میپ تیار کرے گا۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 13 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 14 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 13 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 9 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 10 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago




