سی ٹی او لاہورکا کہنا تھا کہ شہداء پولیس نے اپنا آج قوم و ملت کے روشن مستقبل پر قربان کردیا، ہم شہریوں کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے


آج ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے ، سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ فرض کی راہ پر جان قربان کرنے والوں کو لاہور ٹریفک پولیس کا سلام پیش کرتی ہوں۔
عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ یوم شہدائے پولیس دراصل تجدید عہد کا دن ہے، شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والوں کو سلام، بہادر فورس کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے، فخر ہے ایسی فورس کا حصہ ہوں جس نے ملک و قوم کی سربلندی کیلئے اپنی قربانیاں دیں۔
عمارہ اطہر نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکیں،ہم ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، عظیم قومیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔
سی ٹی او لاہورکا کہنا تھا کہ شہداء پولیس نے اپنا آج قوم و ملت کے روشن مستقبل پر قربان کردیا، ہم شہریوں کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، شہداء پولیس قوم و ملت کی سلامتی کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں،شہید ہمیشہ زندہ ہیں اور ان کی خدمات پولیس کیلئے مشعل راہ ہیں۔

بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات،سیاسی ،معاشی اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

شیخوپورہ میں ڈاکوؤں کی ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس وین پر فائرنگ
- 7 گھنٹے قبل

اسپیکر قومی اسمبلی نے عمر ایوب کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک گھنٹہ قبل

آج کی نسل علیحدگی کا درد نہیں سمجھ سکتی، پاکستان اور بنگلہ دیش کو قریب لانے کی ضروت ہے،صدر مملکت
- 4 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے افغان ہم منصب کا رابطہ،، اعتماد کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ کی اوپل سچاتانے مس ورلڈ 2025 کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے شہربنوں اور کوہاٹ میں دھماکے، 2 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی حالیہ رپورٹ کو سیاسی اور جانبدار قراردیدیا
- 5 گھنٹے قبل

گلوبل واٹر آرگنائزیشن کا اپنے ہیڈکواٹرز ریاض سے آپریشن کا آغاز
- 3 گھنٹے قبل

بنگلا دیش : سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال کر دی
- ایک گھنٹہ قبل