جی این این سوشل

علاقائی

گورنر ہاؤس سندھ  کے باہر اسٹریٹ کرائم سے تنگ شہری کی خودسوزی کی کوشش

کل میرے بھائیوں سے شہر میں موبائل چھینا گیا، میں کمپلین لکھوانے گیا تو میری درخواست نہیں لی گئی، شہری

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گورنر ہاؤس سندھ  کے باہر اسٹریٹ کرائم سے تنگ شہری  کی  خودسوزی کی کوشش
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ  کے باہر اسٹریٹ کرائم سے تنگ شہری نے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ کل میرے بھائیوں سے شہر میں موبائل چھینا گیا، میں کمپلین لکھوانے گیا تو میری درخواست نہیں لی گئی۔

شہری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی جارہی اس لئے خود کو آگ لگا رہا ہوں۔

شہری نے مزید کہا کہ کراچی کے حالات سے تنگ آکر یہ قدم اٹھانے کی کوشش کی ہے۔

 

 
 

پاکستان

وفاقی حکومت کا ”یومِ آزادی“ بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 14 اگست کے پروگراموں کی تیاریوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا ”یومِ آزادی“  بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ”یومِ آزادی“ (14 اگست) بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 14 اگست کے پروگراموں کی تیاریوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل کردہ 10 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے۔کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور کوآرڈینیٹر رانا مشہود سمیت دیگر شامل ہیں۔

کمیٹی کو تین روز میں 14 اگست کے پروگرام کی تیاریوں پر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کمیٹی وزیراعظم کی تقریر، پیغامات اور دیگر تقریبات کے امور کو حتمی شکل دے گی جبکہ کمیٹی کے لیے سیکریٹری سطح کی سپورٹ وزارت اطلاعات ونشریات فراہم کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، لیسکوکا بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں مزید دس روز کی توسیع کر دی گئی ہے، لیسکو ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، لیسکوکا بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کردی۔

لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں مزید دس روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بار بجلی کے بلوں میں جو جرمانہ بتایا گیا ہے وہ وصول نہیں کیا جائے گا۔صارفین اپنی ویب سائٹ سے تجدید شدہ تاریخوں کے ساتھ بجلی کے تازہ ترین بلز ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

رواں ماہ بجلی کے صارفین کو بھاری بل موصول ہوئے۔ یہاں تک کہ دیہی علاقوں اور دیہاتوں میں رہنے والے شہریوں کو بھی اس مہینے کی ادائیگی کے لیے بجلی کے بھاری بل موصول ہوئے ہیں۔

ضلع اوکاڑہ میں حجرہ شاہ مقیم کے قریب گاؤں کی رہائشی مختاراں بی بی نے کہا کہ ہمارے پاس صرف ایک چھوٹا فریج، ایک پنکھا اور پانی کا پمپ ہے اور ہمیں اس ماہ 20,000 روپے کا بل موصول ہوا ہے جبکہ  پچھلے مہینے انہیں 18,000 روپے کا بل موصول ہوا۔ہم کتنی بجلی استعمال کرتے ہیں؟ ہمیں نہیں معلوم کہ حکومت ہم پر بجلی کے اتنے بھاری بلوں کا بوجھ کیوں ڈال رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مشکل سے اپنے اخراجات پورے کرتے ہیں اور بجلی کے بھاری بل برداشت نہیں کر سکتے۔اس حکومت نے ہماری زندگیوں کو لفظی طور پر دکھی کر دیا ہے۔ ہم زندگی کی دلکشی کھو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی پہلے ہی راولپنڈی میں بجلی کے بھاری بلوں اور مہنگائی کے خلاف ایک ہفتے سے زائد عرصے سے احتجاج کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت مذاکرات کےبعد راہ فرار اختیار کر رہی ہے ، نائب امیر جماعت اسلامی

راولپنڈی میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 10 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت مذاکرات کےبعد  راہ فرار اختیار کر رہی ہے ، نائب امیر جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مذاکرات کے بعد عملا فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ عوام کے مقابلے میں نہیں ٹھہر سکیں گے۔ عوام کو ریلیف نہ دینے سے حکومت ملک کو افراتفری کا شکار کر رہی ہے۔

جماعت اسلامی کے نائب امیرلیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سی پیک پاک چین دوستی کا ثمر ہے، جماعت اسلامی سی پیک کی حامی ہے، حکومت سی پیک پر اپنی سیاست بند کرے۔

اس حوالے سے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوسکی جبکہ امیر جماعت اسلامی نے بل نہ بھرو تحریک شروع کرنے بھی عندیہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 10 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll