جی این این سوشل

تجارت

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، لیسکوکا بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں مزید دس روز کی توسیع کر دی گئی ہے، لیسکو ترجمان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، لیسکوکا بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کردی۔

لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں مزید دس روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بار بجلی کے بلوں میں جو جرمانہ بتایا گیا ہے وہ وصول نہیں کیا جائے گا۔صارفین اپنی ویب سائٹ سے تجدید شدہ تاریخوں کے ساتھ بجلی کے تازہ ترین بلز ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

رواں ماہ بجلی کے صارفین کو بھاری بل موصول ہوئے۔ یہاں تک کہ دیہی علاقوں اور دیہاتوں میں رہنے والے شہریوں کو بھی اس مہینے کی ادائیگی کے لیے بجلی کے بھاری بل موصول ہوئے ہیں۔

ضلع اوکاڑہ میں حجرہ شاہ مقیم کے قریب گاؤں کی رہائشی مختاراں بی بی نے کہا کہ ہمارے پاس صرف ایک چھوٹا فریج، ایک پنکھا اور پانی کا پمپ ہے اور ہمیں اس ماہ 20,000 روپے کا بل موصول ہوا ہے جبکہ  پچھلے مہینے انہیں 18,000 روپے کا بل موصول ہوا۔ہم کتنی بجلی استعمال کرتے ہیں؟ ہمیں نہیں معلوم کہ حکومت ہم پر بجلی کے اتنے بھاری بلوں کا بوجھ کیوں ڈال رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مشکل سے اپنے اخراجات پورے کرتے ہیں اور بجلی کے بھاری بل برداشت نہیں کر سکتے۔اس حکومت نے ہماری زندگیوں کو لفظی طور پر دکھی کر دیا ہے۔ ہم زندگی کی دلکشی کھو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی پہلے ہی راولپنڈی میں بجلی کے بھاری بلوں اور مہنگائی کے خلاف ایک ہفتے سے زائد عرصے سے احتجاج کر رہی ہے۔

پاکستان

وفاقی حکومت کا ”یومِ آزادی“ بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 14 اگست کے پروگراموں کی تیاریوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا ”یومِ آزادی“  بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ”یومِ آزادی“ (14 اگست) بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 14 اگست کے پروگراموں کی تیاریوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل کردہ 10 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے۔کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور کوآرڈینیٹر رانا مشہود سمیت دیگر شامل ہیں۔

کمیٹی کو تین روز میں 14 اگست کے پروگرام کی تیاریوں پر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کمیٹی وزیراعظم کی تقریر، پیغامات اور دیگر تقریبات کے امور کو حتمی شکل دے گی جبکہ کمیٹی کے لیے سیکریٹری سطح کی سپورٹ وزارت اطلاعات ونشریات فراہم کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف گلوکار اخلاق احمد کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

انہوں نے 86 فلموں کیلئے 177 گیت گائے، ان کی آواز میں گایا گیا آخری گیت فلم” نکاح” میں شامل کیا گیا، اخلاق احمد آج بھی اپنے گیتوں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف گلوکار  اخلاق احمد کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

گلوکار اخلاق احمد کی 25 ویں برسی 4 اگست کو منائی گئی ،انہیں مداحوں سے بچھڑے 25 سال گزر گئے، اپنی مسحور کن آواز کی بدولت وہ آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔گلوکار اخلاق احمد 10جنوری 1946 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے۔

واضح رہے کہ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1960 میں سٹیج گلوکاری سے کیا تھا ۔

اخلاق احمد نے 1974 میں فلم ”چاہت” کیلئے ایک گیت گایا جو بے حد مقبول ہوا۔انہوں نے شوبز کی دنیا میں اس وقت قدم رکھا جب گلوکاروں کا فلمی دنیا میں جگہ بنانا نہایت مشکل تھا، اخلاق احمد نے اپنی سریلی آواز اور انتھک محنت سے ایک الگ مقام حاصل کیا، فلم ”بندش” کے گیت نے اخلاق احمد کو شہرت چا چاند لگا دیئے۔ انہوں نے بطور پلے بیک سنگر پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے کام کیا۔

انہوں نے 86 فلموں کیلئے 177 گیت گائے، ان کی آواز میں گایا گیا آخری گیت فلم” نکاح” میں شامل کیا گیا، اخلاق احمد آج بھی اپنے گیتوں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، انہیں سات بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔گلوکار اخلاق احمد4 اگست 1999 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی خاتون تیراک کیٹی لیڈیکی نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا

 ایتھلیٹکس ایونٹ میں سینٹ لوشیا کی جولین الفریڈ نے خواتین کی سومیٹر ریس جیت کر اپنے ملک کو پہلا طلائی تمغہ دلوا دیا، مردوں کے شاپ پٹ ایونٹ کا گولڈ میڈل امریکی ایتھلیٹ نے جیتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی خاتون تیراک کیٹی لیڈیکی نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت  لیا

پیرس: امریکی خاتون تیراک کیٹی لیڈیکی نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر 50 سالہ ریکارڈ برابر کر دیا۔

امریکی تیراک کیٹی لیڈیکی مشترکہ طور پر سب سے زیادہ اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے والی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں ، امریکی خاتون تیراک نے پیرس اولمپکس کی آٹھ سو میٹر فری اسٹائل سوئمنگ ایونٹ میں کیرئیر کا نواں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

تیراک کیٹی لیڈیکی نے سویت جمناسٹ لاریسا کا 50 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔

 ایتھلیٹکس ایونٹ میں سینٹ لوشیا کی جولین الفریڈ نے خواتین کی سومیٹر ریس جیت کر اپنے ملک کو پہلا طلائی تمغہ دلوا دیا، مردوں کے شاپ پٹ ایونٹ کا گولڈ میڈل امریکی ایتھلیٹ نے جیتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll