تجارت
این ایل سی کا پہلا ٹرک پاکستانی آم لے کر ریکارڈ مدت میں حیدر آباد سے تاشقند پہنچ گیا
آموں کی وسطی ایشیائی ریاستوں تک ترسیل زرعی شعبے کے لئے اہم سنگ میل ہے
نیشنل لوجسٹک سیل (این ایل سی) کا پہلا ٹرک 6 دنوں کی ریکارڈ مدت میں حیدر آباد سے تاشقند پہنچ گیا۔ آموں کی وسطی ایشیائی ریاستوں تک ترسیل زرعی شعبے کے لئے اہم سنگ میل ہے۔
آموں کی تازگی برقرار رکھنے کےلئے این ایل سی نےخصوصی ریفرکنٹینرکا استعمال کیا۔ ریفر کنٹینر نے دوران سفر درجہ حرارت کو مطلوبہ سطح پر برقرار رکھا۔ ریفرٹرک پر تقریباً 15 ٹن آم لادے گئے تھے۔
ریفرٹرک نے کل ڈھائی ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ آموں کی بین الاقوامی معیار کے مطابق پروسیسنگ کی گئی۔ این ایل سی کے ٹرکوں نے اس سے پہلے کینو اورسبزیوں کی کامیاب ترسیل کی ہے۔
واضح رہے کہ این ایل سی برآمد کنندگان کو نئی منڈیوں تک رسائی میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ این ایل سی کی اس سروس کی بدولت پھلوں اور زرعی اجناس کی علاقائی منڈیوں تک ترسیل سے قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔
تجارت
سٹیٹ بینک : زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں
اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، 13 ستمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 50 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 14 ارب 82 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔
پاکستان
دفتر خارجہ کی لبنان میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کھلے الفاظ میں کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے
اسلام آباد: پاکستان نے لبنان میں ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان الیکٹرانک الات کے ذریعے لبنان میں حملوں کی مذمت کرتا ہے ۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کھلے الفاظ میں کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان 12 ستمبر کو فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کی بھی مذمت کرتا ہے، پاکستان فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کے حوالے سے آئی سی جے کے فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل سے جواب طلب کیا جانا چاہیے، اسرائیل کی مہم جوئی علاقائی امن کے لئے خطرہ ہے۔
پاکستان
پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر حامد خان نے آئینی ترمیم کے خلاف وکلا تحریک کا آغاز کردیا
حامد خان نے کہا کہ یہاں آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، بھارت، آسٹریلیا سمیت کہیں آئینی عدالت نہیں ہے، یہاں بھی آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر حامد خان وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی آئینی عدالت کو نہیں مانتے، ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے۔
حامد خان نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ جج تحصیل دار ہیں جنہیں ٹرانسفر کرنا چاہتے ہو؟
انہوں نے کہا کہ وکلا تحریک کا آج آغاز ہوا ہے، اس کا اگلا کنونشن کراچی میں ہوگا ، فضل الرحمان نے آئینی ترامیم کا مسودہ مکمل مسترد کردیا، منانے کیلئے حکومت کی سر توڑ کوششیں کیں ہیں ۔
حامد خان نے کہا کہ یہاں آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، بھارت، آسٹریلیا سمیت کہیں آئینی عدالت نہیں ہے، یہاں بھی آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، اس کا مقصد آئین کو تباہ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسا کوئی آئینی پیکج ہمیں قبول نہیں ہے، ترمیم پر بحث ہوتی ہے اسے اوپن رکھا جاتا ہے، انہوں نے ترمیم کو چھپا کر رکھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی آئینی عدالت کو نہیں مانتے، ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے۔
حامد خان نے کہا کہ یہ آئینی پیکچ اپنے گھروں کو لے کر جاؤ، ہم آئین کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :
ایڈووکیٹ علی احمد کرد نے بھی وکلا کنونشن سے خطاب کیا۔
واضح رہے کہ ایڈووکیٹ علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ ہم وکلا ایک آدمی ہیں، ایک طاقت ہیں، جب وکلا کا سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
5 سال بعد انٹرا پارٹی انتخاب نتائج بھگتنا ہوں گے، الیکشن کمیشن
-
علاقائی 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ : الیکشن ٹریبونل منتقلی کیس کا فیصلہ جاری
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق 5 دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئینی ترمیمی بل کا مسودہ مسترد کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
سکھ رہنما کے قتل کی سازش، بھارتی مشیر قومی سلامتی کی امریکی عدالت طلبی
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک کو امریکہ جانے سے رو ک دیا گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار