اسرائیلی میڈیا : 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں 10ہزار اسرائیلی فوجی ہلاک، رپورٹ جاری
روزنامہ نے کہا کہ "فوج غزہ کی پٹی میں طویل مہینوں کی لڑائی کے دوران کم از کم 10,000 فوجی ہلاک اورزخمی ہوچکے ہیں


اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں کم از کم 10ہزار اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔
یدیوتھ احرونوت اخبار نے کہا کہ غزہ جنگ میں زخمی ہونے کی وجہ سے ہر ماہ تقریباً 1000 فوجیوں کو وزارت دفاع کے بحالی کے شعبے میں منتقل کیا جاتا ہے۔
روزنامہ نے کہا کہ "فوج غزہ کی پٹی میں طویل مہینوں کی لڑائی کے دوران کم از کم 10,000 فوجی ہلاک اورزخمی ہوچکے ہیں۔
اخبار نے کنیسٹ ( اسرائیل کی پارلیمنٹ) پر 22 جولائی سے اکتوبر کے وسط تک لازمی فوجی سروس میں توسیع کے لیے قانون سازی کیے بغیر گرمیوں کی چھٹیوں پر جانے پر تنقید کی۔
فوج کی نہال بریگیڈ میں ایک اسرائیلی فوجی کی والدہ نے اخبار کو بتایا کہ " اسرائیل کی جنگوں کی تاریخ میں ایسی کوئی صورت حال نہیں ہے… جہاں فوجی دشمن کے علاقے کے اندر، ناموافق حالات میں، مسلسل 10 ماہ تک لڑتے رہیں۔
اخبار کے مطابق اسرائیل کے زیر قبضہ شامی گولان کی پہاڑیوں میں خدمات انجام دینے والی خواتین فوجیوں کو غیر متوقع طور پر ان کی سروس میں چار ماہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
غزہ کی صحت کے حکام کے مطابق اب تک تقریباً 39,600 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، اور تقریباً 91,400 زخمی ہیں۔
ادھر اسرائیل پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں نسل کشی کا الزام ہے، عدالت نے اسرائیل کو جنوبی شہر رفح میں اپنی فوجی کارروائی کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا تھا، جہاں 6 مئی کو حملے سے قبل 10 لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے جنگ سے پناہ لی ہوئی تھی۔
محکمہ وائلڈ لائف کا لائسنس کے بغیر شیر رکھنے والے شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن
- 31 منٹ قبل

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
- 3 گھنٹے قبل

کراچی : زمین بوس عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری، عورتوں اور بچوں سمیت 17 لاشیں نکال لی گئیں
- 6 گھنٹے قبل

محرم الحرام میں فنکار برادری کی جانب سے مجالس اور نذر و نیاز کا اہتمام
- 3 گھنٹے قبل

سکیورٹی خدشات،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے واپس بلا لیا
- 3 گھنٹے قبل

کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت کا خراج عقیدت
- 6 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی ، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
- 25 منٹ قبل

صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیئے
- 6 گھنٹے قبل

ملک بھر میں9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوس و مجالس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ
- 4 گھنٹے قبل

جڑواں شہروں میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ
- 6 گھنٹے قبل

’’فنٹاسٹک فور‘‘ کے معروف اداکار جولیان میک موہن 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل