تجارت
پاور سیکٹر میں ریفارمز کےلئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی
8 رکنی ٹاسک فورس کا قیام وزیراعظم کی طرف سے عمل میں لایا گیا ہے
پاور سیکٹر میں ریفارمز کےلئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی، لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے۔گریڈ 21 کے افسر سید ذکریا علی شاہ ٹاسک فورس کے ممبر ہوں گے۔
پاور سیکٹر میں سٹرکچرل ریفارمز پر عملدرآمد کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی گئی، 8 رکنی ٹاسک فورس کا قیام وزیراعظم کی طرف سے عمل میں لایا گیا ہے،وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری 8رکنی ٹاسک فورس کی رہنمائی کریں گے۔،وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد علی ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین ہوں گے، ٹاسک فورس کے ٹی او آرز بھی جاری کردیئے گئے۔
ٹی او آرز میں کہا گیاکہ ٹاسک فورس کیپسٹی پیمنٹس کم کرنے، بعض پاور پلانٹس بند کرنے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی، ٹاسک فورس آئی پی پیز کے قیام پیداواری لاگت سے متعلق اقدامات کا جائزہ لے گی، آئی پی پیز کے قیام میں غیرقانونی اقدام، طریقہ کار میں نقائص، ریگولیٹری خامیوں کی نشاندہی کرے گی۔
ٹی او آرز کے مطابق ٹاسک فورس آئی پی پیز کے حکومت کیساتھ معاہدوں کی شرائط کی پاسداری کا جائزہ لے گی، ٹاسک فورس پاور سیکٹر کو مالی طور پر پائیدار بنانے کیلئے سفارشات دے گی،انڈسٹریز، اقتصادی زونز میں بجلی کی کھپت بڑھانے سے متعلق سفارشات مرتب ہوں گی،ٹاسک فورس پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کے حل کیلئے اقدامات تجویز کرے گی،ٹاسک فورس ایک ماہ کے اندر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
کھیل
جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
مہمان ٹیم پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی
جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔
کپتان لورا وولوارٹ کی قیادت میں جنوبی افریقا کی ٹیم جوہانسبرگ سے براستہ دبئی لاہور کے ایئرپورٹ پر پہنچی۔
پروٹیز ویمنز ٹیم بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملتان روانہ ہو گی۔
مہمان ٹیم پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔
پاکستان
حکومت کے ساتھ ہیں یا اپوزیشن کے جلد سامنے آ جائے گا ، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی ایسا سوال کرے جس میں کوئی لاجک بھی ہو۔میرا اپنا ایک اصولی موقف ہے
اکستان جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں یا اپوزیشن کے ساتھ جلد پتہ چل جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو چار دنوں کی بات ہے سب کو پتہ چل جائے گا کہ میں کہاں کھڑا ہوں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی ایسا سوال کرے جس میں کوئی لاجک بھی ہو۔میرا اپنا ایک اصولی موقف ہے، پارلیمنٹ کے اندر تفصیلی بات چیت کر چکا ہوں۔
پاکستان
پاکستان کے ساتھ معاونت، امریکہ نے چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت پر چینی اداروں پر پابندیاں عائد کیں
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت پر کئی چینی اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک چینی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور کئی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا، محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ ادارے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کیلئے سپلائی فرام کرنے میں ملوث ہیں۔
امریکہ نے اپریل 2024 میں بھی چین اور بیلاروس کی چار کمپنیوں پر پاکستان کو بیلسٹک میزائلوں کے پرزے فراہم کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور ان پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔اس سے قبل واشنگٹن نے اکتوبر 2023 میں بھی اسی طرح چین میں مقیم تین کمپنیوں کو پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق اشیاء کی فراہمی پر پابندیوں کا نشانہ بنایا تھا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا کہ بیجنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آٹومیشن فار مشین بلڈنگ انڈسٹری نے ”شاہین 3“، ”ابابیل“ سمیت ممکنہ طور پر دیگر بڑے میزائل سسٹمز میں راکٹ موٹرز کی جانچ کے آلات کی خریداری کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کی زد میں چینی کمپنی ہوبیہواچینگڈا انٹیلی جینٹ اکیوپمنٹ کمپنی، یونیورسل انٹرپرائزز اور شیان لونگڈے ٹیکنالوجی ڈیولپکنٹ کمپنی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں قائم انوویٹو اکیوپمنٹ اور ایک چینی شہری بھی آگئے ہیں۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مذکورہ کمپنیوں اور شہری پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پابندیوں کے باوجود میزائل ٹیکنالوجی آلات منتقل کر لیا ہے۔
امریکی ترجمان نے کہا، ’جیسا کہ آج کی کارروائیاں ظاہر کرتی ہیں، امریکہ (میزائل سے جڑے آلات کے) پھیلاؤ اور اس سے متعلقہ خریداری کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں‘۔
واشنگٹن میں چین اور پاکستان کے سفارتخانوں نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کی جانب سے انڈر 16 سکول ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ٹرائل منعقد
-
تجارت 2 دن پہلے
پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، وزیرخزانہ
-
موسم 2 دن پہلے
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
یو ٹیوب نے نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
اسلام آباد کے بجلی صارفین 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم
-
پاکستان 2 دن پہلے
پارلیمنٹ سےگرفتاریوں کا معاملہ، ساجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہلکار معطل
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا مباحثہ