پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جائے گی، وزیر داخلہ محسن نقوی


اسلام آباد: وزیرداخلہ محسن نقوی سے چینی قونصل جنرل ژاو شیرین کی سربراہی میں چینی بزنس کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں خاص طور پر چین میں سرمایہ کاری کرنے والے چینی شہریوں اور پراجیکٹس پر کام کرنے والے عملے کی حفاظت کے اقدامات پر زور دیا گیا۔
چینی وفد نے پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کئی اہم تجاویز پیش کیں، جنہیں وزیرداخلہ نے بڑی توجہ سے سنا اور ان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔ تقریباً تین گھنٹے پر محیط اس جامع ملاقات میں وفاقی اور پنجاب حکومت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر واضح کیا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کو پاکستان میں کاروبار کرنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور ان کی حفاظت کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 14 اگست سے چینی شہریوں کے لیے ویزا آن لائن کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس سے چینی بزنس مینوں کو پاکستان آنا آسان ہو جائے گا۔
چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو پاکستان اور چین کے مابین دوستی اور تعاون کے لیے ان کی کوششوں پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ اس ملاقات کے نتیجے میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
چینی قونصل جنرل کی ملاقات میں پنجاب میں کاروبار کرنے والے چینی بزنس مینوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر لوٹنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں: طلال چوہدری
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان، ازبکستان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ؛ ریلوے منصوبے اور علاقائی تعاون پر گفتگو
- 2 گھنٹے قبل

26 ارکان کی معطلی کامعاملہ: اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات بے نتیجہ ختم
- 2 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- ایک منٹ قبل
خیبرپختونخوا میں KPCIP منصوبے میں 32 ارب کا اسکینڈل، پی اے سی نے نوٹس لے لیا
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی تحریک پر سوالات: عالیہ حمزہ کا لاعلمی کا اظہار، قیادت سے وضاحت طلب
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- ایک گھنٹہ قبل