جی این این سوشل

تجارت

ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے نجی شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،وزیر خزانہ

رواں ماہ کے آخر تک آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے سٹاف لیول معاہدے کی منظوری ملنے کی امید ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے نجی شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،وزیر خزانہ
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے نجی شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت  کو بہتر بنانے کے لیے نجی شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہملک کو چلانے کے لیے خیرات کا انحصار کرنا ممکن نہیں ہے۔ ملک خیرات سے نہیں چل سکتا، ٹیکس ہر حال میں دینا پڑے گا۔ ٹیکس ادا کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا استعمال ملک کی ترقی اور عوام کی بہبود کے لیے کیا جاتا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے آخر تک آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے سٹاف لیول معاہدے کی منظوری ملنے کی امید ہے۔ اس معاہدے کے بعد پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آبادی میں اضافے کو بھی ایک بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بھی موثر حکمت عملی بنانی ہوگی۔

وزیر خزانہ نے بیوروکریسی میں اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کی معیشت میں مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

جرم

کار ساز حادثہ، ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد

ملزمہ نتاشہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کار ساز حادثہ، ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد

کراچی میں کار ساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کے خلاف منشیات استعمال کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

یاد رہے کہ 11 ستمبر بروز بدھ کو کراچی شرقی کی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات کے استعمال کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر سماعت کے بعد فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سیشن عدالت نے کہا تھا کہ ملزمہ نتاشہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ 13 ستمبر کو سنایا جائے گا تاہم اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد علی میمن نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔پولیس کی جانب سے ملزمہ کے خلاف دو مقدمات درج کئے گئے تھے۔ 

واضح رہے کہ 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی۔

عدالت کی جانب سے ضمانت کا فیصلہ ملزمہ نتاشہ دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین کے درمیان معاہدہ ہونے کی خبروں کے بعد سامنے آیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

متحدہ عرب امارات نے غزہ سے مزید 252 مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو ابوظہبی منتقل کر دیا

ان میں کینسر کے ایسے مریض بھی شامل تھے جنہیں علاج کی ضرورت تھی۔ ان کے ساتھ ان کے 155 اہل خانہ اور 142 بچے بھی تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

متحدہ عرب امارات نے غزہ سے مزید 252 مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو ابوظہبی منتقل کر دیا

متحدہ عرب امارات نے غزہ سے مزید 252 مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو ابوظہبی منتقل کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ایک فوری انسانی امدادی اقدام کے تحت غزہ کی پٹی سے 97 شدید زخمی افراد اور مریضوں کو نکال کر ابوظہبی پہنچایا ہے۔

ان میں کینسر کے ایسے مریض بھی شامل تھے جنہیں علاج کی ضرورت تھی۔ ان کے ساتھ ان کے 155 اہل خانہ اور 142 بچے بھی تھے۔ یہ افراد ریمون ہوائی اڈے (اسرائیل) سے کریم ابو سالم کراسنگ کے راستے ابوظہبی لائے گئے تاکہ انہیں ضروری طبی علاج فراہم کیا جا سکے۔

وام کے مطابق اس سلسلے میں بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت، ریم بنت ابراہیم ال ہاشمی نے کہا کہ یہ پرواز ریمون ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والی دوسری پرواز ہے جو زخمی فلسطینیوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کی متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہے ، زخمی اور بیمار فلسطینیوں کو نکالنے کا یہ نیا اقدام پٹی میں موجود تباہ کن حالات کے دوران فلسطینیوں کی حمایت کے لیے متحدہ عرب امارات کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم اس انسانی المیے کو کم کرنے کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے کہا کہ ہم ایک بار پھر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے غزہ کی پٹی سے بیمار اور زخمی افراد کو نکالنے میں مدد کی تاکہ انہیں فوری طور پر ضروری علاج کی سہولت مل سکے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اور اس طرح مزید لوگوں کے لیے مزید انخلا ممکن ہو سکے گا۔اس بحران کے آغاز سے ہی، متحدہ عرب امارات نے زخمی اور بیمار فلسطینیوں کو فراہم کی جانے والی انسانی امداد کو بڑھانے اور موجودہ نازک حالات میں ان کی حمایت کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر کوششیں کی ہیں۔اس سلسلے میں، متحدہ عرب امارات نے پچھلے اقدامات کے تحت 1,655 مریضوں کو ان کے اہل خانہ کے ہمراہ نکالا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

لیجنڈ اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

لہری نے 1956 میں بننے والی فلم ’انوکھی‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیجنڈ اداکار  لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

پاکستان کے لیجنڈ اداکار سفیر اللہ عرف لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔

اداکار لہری کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا۔ وہ 1929 میں پیدا ہوئے، انہوں نے فلمی سفر کا آغاز50 کی دہائی میں بلیک اینڈ وائٹ فلموں سے کیا، 1947 میں پاکستان آکر پہلی ملازمت اسٹینو ٹائپسٹ کی حیثیت سے کی۔

انہوں نے ریڈیو پر صداکاری کی، 1956 میں بننے والی فلم ’انوکھی‘ میں انہیں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا، اس وقت فلم انڈسٹری میں آصف جاہ، نذر، منوظریف اور یعقوب کا طوطی بولتا تھا۔

لہری نے ’’بیداری‘‘، ’’عندلیب‘‘، ’’کنیز‘‘، ’’آگ کا دریا‘‘، ’’دیور بھابھی‘‘، ’’دل لگی‘‘ اور ’’دل میرا دھڑکن تیری‘‘ کے علاوہ 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، لہری نے اپنے منفرد مزاحیہ انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری اور خوب داد پائی۔

انہوں نے اپنے فن کے اظہار کے لئے سنجیدہ انداز میں مزاح کو موضوع بنایا، لہری پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد مزاحیہ اداکار تھے جنہیں 12 مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

1985 میں بنکاک میں دوران شوٹنگ فالج کے حملے کے بعد لہری مسلسل بیماریوں کا شکار رہےاور مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے لہری 13 ستمبر 2012 کو 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کی بے مثال اداکاری نے ناظرین کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll