پاکستان
9 مئی مقدمات : پی ٹی آئی رہنماء حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز کی ضمانت خارج
ضمانت خارج ہونے پر پی ٹی آئی رہنماء حافظ فرحت عباس احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی ہے۔
عدالت نے یہ فیصلہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کے دوران سنایا۔ ضمانت خارج ہونے پر حافظ فرحت عباس عدالتی احاطے سے فرار ہو گئے اور اپنی گاڑی میں سوار ہو کر موقع سے فرار ہو گئے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ اس واقعے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
علاقائی
پنجاب حکومت نے عدالتی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا
لاہور : پنجاب حکومت نے عدالتی فیسوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق اب سول کورٹ سے کسی بھی آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی حاصل کرنے کے لیے صرف 100 روپے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔ اسی طرح، ہائی کورٹ سے آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی کے لیے 500 روپے کی فیس مقرر کی گئی ہے۔
پنجاب ٹیننسی ایکٹ 1887 کے تحت بورڈ آف ریونیو یا کمشنرز کو نظر ثانی درخواست یا سی پی سی سیکشن 15 کے تحت ہائیکورٹ میں نظر ثانی درخواست پر بھی اب صرف 500 روپے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔
اسی طرح، کسٹم، ایکسائز، لینڈ ریونیو اور سول کورٹ میں 10 ہزار روپے سے کم ویلیو کے کیسز میں درخواست پر صرف 10 روپے کی فیس اور کورٹ ریونیو یا رینٹ درخواست پر بھی صرف 10 روپے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔
علاقائی
ژوب میں مسافر بس کو حادثہ: 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی
مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی، جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا
ژوب : ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ پر دانہ سر کے مقام پر ایک مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔
لیویز حکام کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتار ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کیا گیا ہے۔
حکومت بلوچستان نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے اور تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ بس ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتار ہونا بتائی جا رہی ہے۔
پاکستان
آڈیو لیک کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی، علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔
-
کھیل 2 دن پہلے
خالد محمود ڈائریکٹر پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
کانگو میں بغاوت میں ملوث 37 افراد کو سزائے موت
-
پاکستان 2 دن پہلے
12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، گورنر سندھ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار
-
دنیا ایک دن پہلے
روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ترک صدر کی تجویز مسترد کر دی
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
دنیا ایک دن پہلے
شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
پاکستان 2 دن پہلے
علی امین گنڈا پور جوشِ خطابت میں زیادہ ہی بول گئے، عمران خان