Advertisement
علاقائی

 سندھ ہائی کورٹ نیوبار روم کی کینٹین میں گیس لیکیج سے دھماکا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا ہے،سکیورٹی ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 7th 2024, 3:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 سندھ ہائی کورٹ نیوبار روم کی کینٹین میں گیس لیکیج سے دھماکا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے نیو بار روم میں ایک زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کینٹین کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے سے بار روم کی دیواروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکا گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا ہے۔ تاہم، اس بات کی تصدیق کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ چکا ہے اور وہ تمام شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی دھماکے کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے گا۔

Advertisement
Advertisement