تجارت
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام میں اہم پیشرفت
37 ماہ پر محیط قرض پروگرام کی حتمی منظوری دیئے جانے کا امکان
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق 37 ماہ پر محیط قرض پروگرام کی حتمی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ رول آور 3 سال کیلئے ہو گا لیکن ہر سال نئے سرے سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے منظوری کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے چین، سعودی عرب اوریواے ای سے قرض کی مدت میں توسیع کی یقین دہانیاں حاصل کرلی ہیں جب کہ تینوں ممالک کی یقین دہانیوں سے متعلق آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔چین، سعودی عرب اوریو اے ای نے قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی یقین دہانی کرائی ہے، یہ رول اوور تین سال کے لیے ہوگا لیکن ہرسال نئے سرے سےکیاجائےگا۔
آئی ایم ایف سے قرض پروگرام میں اہم پیش رفت!#GNN #BreakingNews #NewsUpdates #GNN_Updates pic.twitter.com/3MbKKsf8VY
— GNN (@gnnhdofficial) August 7, 2024
وزیر خزانہ کے مطابق رواں سال دوست ممالک کو 12 ارب ڈالرکے دوطرفہ قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں جن میں پاکستان کےذمہ سعودی عرب کا 5 ارب، چین کا4 ارب اور متحدہ عرب امارات کا 3 ارب ڈالر قرض واجب الادا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان 3سال میں تین سے5 ارب ڈال رتک کے فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے کیلئے بھی پرعزم ہے، پاکستان نے چین سے پاور پلانٹس کے لیے بھی قرض میں ریلیف کی درخواست کی ہے۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے جس میں آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کیلئے 37 ماہ پر محیط 7 ارب ڈالرکےقرض پروگرام کی حتمی منظوری دے گا۔
پاکستان
صد ر مملکت سے وزیر اعلی سندھ کی ملاقات
ملاقات میں سندھ کی مجموعی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی وزیر سندھ سردار محمد بخش خان مہر بھی موجود تھے۔
ملاقات میں سندھ کی مجموعی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں سندھ کی سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
پاکستان
ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
ملائشیاء کے کسی بھی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان 5 برس کے بعد ہو رہا ہے، سابق ملائشیائی وزیر اعظم نے مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق انور ابراہیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، ملائشیائی وزیر اعظم کی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دورہ پاکستان کی توقع ہے ،ملائشیائی وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ملائشیائی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے دوران متعدد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے، دورہ کے دوران انور ابراہیم وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،دورے کے دوران باہمی تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت ہو گی، خصوصی طور پر مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال ہو گا، دونوں ممالک فلسطین کے معاملہ کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔
یاد رہے ملائشیاء کے کسی بھی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان 5 برس کے بعد ہو رہا ہے، سابق ملائشیائی وزیر اعظم نے مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا ۔
تفریح
لیجنڈ اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
لہری نے 1956 میں بننے والی فلم ’انوکھی‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا
پاکستان کے لیجنڈ اداکار سفیر اللہ عرف لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔
اداکار لہری کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا۔ وہ 1929 میں پیدا ہوئے، انہوں نے فلمی سفر کا آغاز50 کی دہائی میں بلیک اینڈ وائٹ فلموں سے کیا، 1947 میں پاکستان آکر پہلی ملازمت اسٹینو ٹائپسٹ کی حیثیت سے کی۔
انہوں نے ریڈیو پر صداکاری کی، 1956 میں بننے والی فلم ’انوکھی‘ میں انہیں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا، اس وقت فلم انڈسٹری میں آصف جاہ، نذر، منوظریف اور یعقوب کا طوطی بولتا تھا۔
لہری نے ’’بیداری‘‘، ’’عندلیب‘‘، ’’کنیز‘‘، ’’آگ کا دریا‘‘، ’’دیور بھابھی‘‘، ’’دل لگی‘‘ اور ’’دل میرا دھڑکن تیری‘‘ کے علاوہ 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، لہری نے اپنے منفرد مزاحیہ انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری اور خوب داد پائی۔
انہوں نے اپنے فن کے اظہار کے لئے سنجیدہ انداز میں مزاح کو موضوع بنایا، لہری پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد مزاحیہ اداکار تھے جنہیں 12 مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔
1985 میں بنکاک میں دوران شوٹنگ فالج کے حملے کے بعد لہری مسلسل بیماریوں کا شکار رہےاور مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے لہری 13 ستمبر 2012 کو 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کی بے مثال اداکاری نے ناظرین کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک میں وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جا رہا، پی ٹی اے
-
تجارت 2 دن پہلے
پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، وزیرخزانہ
-
کھیل 18 گھنٹے پہلے
خالد محمود ڈائریکٹر پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا مباحثہ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
یو ٹیوب نے نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پارلیمنٹ سےگرفتاریوں کا معاملہ، ساجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہلکار معطل
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کی جانب سے انڈر 16 سکول ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ٹرائل منعقد