ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب، حکومت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، حافظ نعیم الرحمن
اگر حکومت نے سنجیدگی سے مذاکرات نہیں کیے تو ملک میںبل نہ بھرو تحریک شروع کر دی جائے گی، امیر جماعت اسلامی


راولپنڈی : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے ، حکومت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے جبکہ بڑے جاگیرداروں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے سنجیدگی سے مذاکرات نہیں کیے تو ملک میںبل نہ بھرو تحریک شروع کر دی جائے گی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مہنگی بجلی کے مسئلے پر کہا کہ فارنزک آڈٹ سے معلوم ہوگا کہ کتنے آئی پی پیز کے معاہدے غلط ہوئے ہیں۔ انہوں نے سودی نظام کو بھی ملک کی معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے حکومت سے وہی مطالبات کیے ہیں جو حکومت کے بس میں ہیں۔ لیکن حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے سنجیدگی نہیں دکھائی تو جماعت اسلامی ملک بھر میںبل نہ بھرو تحریک شروع کر دے گی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 20 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک گھنٹہ قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 32 منٹ قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل



