Advertisement
علاقائی

 پشاور ورسک روڈ پر پولیس وین کے قریب آئی ای ڈی دھماکا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اگست 7 2024، 6:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
 پشاور ورسک روڈ پر پولیس وین کے قریب آئی ای ڈی دھماکا

پشاور:پشاور کے ورسک روڈ پر آج ایک شدید دھماکا ہوا ہے جس میں پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ خوش قسمتی سے اس دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کے مطابق گشت پر تھی جب سڑک کے کنارے نصب ایک آئی ای ڈی پھٹا۔ ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ دھماکے کا مقصد پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچانا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد شواہد اکٹھے کرنے کا کام جاری ہے اور تفتیش کے بعد ہی اس واقعے کے اصل اسباب کا پتہ چل سکے گا۔

Advertisement
Advertisement