جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

درخواست پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کی وساطت سے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر کی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کان نے منظور شدہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف سپریم کورٹ میں  آئینی درخواست دائر کر دی۔

درخواست پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کی وساطت سے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا بعد ازاں یہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے بھی منظور کر لیا گیا تھا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا جس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے انتخابات ایکٹ ترمیم بل پرکمیٹی کی رپورٹ پیش کی، اس دوران الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جب کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل زیر غور لانے کی تحریک بھی پیش کی گئی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو مستر د کر دیا تھا اور سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور سکیورٹی خدشات سے متعلق کراچی انتظامیہ سے رپورٹ طلب

اگر سکیورٹی کا اتنا ہی مسئلہ ہے تو پھر شہر میں جلسے جلوسوں پر پابندی لگادیں، سندھ ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور سکیورٹی خدشات سے متعلق کراچی انتظامیہ سے  رپورٹ  طلب

سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور سکیورٹی خدشات سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شرقی کو پی ٹی آئی کی نئی درخواست پر جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے باغ جناح میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ ملنے کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور ایس ایس پی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی، اس سلسلے میں ڈی سی اور متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس یوسف علی سعید نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی ہے اور معاملے کو کیوں لٹکایا جارہا ہے؟ جس پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے بتایا کہ سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی، کون سکیورٹی کلیئرنس نہیں دے رہا؟ جس پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے جواب دیا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق جلسے کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کراچی میں سکیورٹی کا کیا مسئلہ ہے، کسی اور سیاسی جماعت کا جلسہ نہیں ہورہا؟ اگر سکیورٹی کا اتنا ہی مسئلہ ہے تو پھر شہر میں جلسے جلوسوں پر پابندی لگادیں، کراچی میں کئی متیادل جگہیں ہیں، درخواست گزار کو وہاں جلسہ کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے، جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کراچی میں پی ٹی آئی کو کہیں بھی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سندھ ہائیکورٹ نے پوچھا کہ کہاں ہیں منٹس آف میٹنگ؟ جس میں سکیورٹی خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے؟ جس پر بیرسٹر علی طاہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کراچی میں 7 اکتوبر کو جلسہ کرنا چاہتی ہے، متعلقہ حکام کو پی ٹی آئی کی جلسہ سے متعلق نئی درخواست پر نظر ثانی کی ہدایت دی جائے، کراچی میں آئے روز دیگر سیاسی جماعتوں کے جلسے ہورہے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو پی ٹی آئی کی نئی درخواست پر جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور درخواست کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اقوام متحدہ کے ای گورننس انڈیکس میں پاکستان پہلی بار اعلیٰ کیٹیگری میں شامل

پاکستان 14 درجہ بہتری کے ساتھ ای گورننس میں 136 نمبرپر آگیا۔ دو سال قبل 2022 میں پاکستان کا ای گورننس انڈیکس 150 تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ کے ای گورننس انڈیکس میں پاکستان پہلی بار اعلیٰ کیٹیگری میں شامل

اقوام متحدہ ای گورنمنٹ انڈیکس میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان پہلی مرتبہ اعلی کیٹیگری میں آگیا۔

اقوام متحدہ نے ای گورننس سے متعلق ممالک کی درجہ بندی کردی۔ پاکستان اقوام متحدہ ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں 88 ویں نمبر پرآگیا۔

پاکستان 14 درجہ بہتری کے ساتھ ای گورننس میں 136 نمبرپر آگیا۔ دو سال قبل 2022 میں پاکستان کا ای گورننس انڈیکس 150 تھا۔

دو سال قبل پاکستان ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں 106 ویں نمبر پر تھا۔ پاکستان کی ای پارٹیسپیشن ویلیو 0.36 سے بڑھ کر 0.49 پر پہنچ گئی۔

وزیرمملکت شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ ای گورنمنٹ درجہ بندی میں پاکستان کی 14 درجہ بہتری ہوئی ہے، ای گورنمنٹ کیلئے اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

صیہوبی فورسز کی حماس کے ساتھ جھڑپ، خاتون فوجی سمیت 4 اہلکار جاں بحق

23 سالہ ڈپٹی کمانڈر ڈینیئل میمون ٹواف، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ اگم نعیم، 21 سالہ امیت بکری اور 21 سالہ دوتن شمعون ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں، ترجمان اسرائیلی فوج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صیہوبی فورسز کی حماس کے ساتھ جھڑپ، خاتون فوجی  سمیت 4 اہلکار جاں بحق

صیہوبی فورسز کی حماس ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں خاتون فوجی سمیت 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجی کے ترجمان نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 23 سالہ ڈپٹی کمانڈر ڈینیئل میمون ٹواف، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ اگم نعیم، 21 سالہ امیت بکری اور 21 سالہ دوتن شمعون ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں ایک افسر اور 4 سپاہی شدید زخمی ہوگئے جن میں سے افسر اور دو سپاہیوں کی حالت نازک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بیان کے مطابق حماس نے ایسا ظاہر کیا کہ وہ بھاری اسلحے کے ساتھ ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم جیسے ہی عمارت میں داخل ہوئی، حماس نے عمارت کو دھماکے سے اُڑا دیا۔

ممکنہ طور پر اسرائیل نے اس عمارت میں بارودی مواد چھپایا ہوا تھا اور جیسے ہی اسرائیلی فوجی اندر داخل ہوئے۔ حماس نے دھماکا کردیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون فوجی بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل میں گھس کر حملہ کیا تھا جس میں 1500 اسرائیلی ہلاک اور 250 کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔جس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔

غزہ میں داخل ہونے کے بعد سے اسرائیل کی برّی فوج اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان دوبدو جنگ جاری ہے جن میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 348 ہوگئی۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل نے غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 92 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll