تجارت

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی

گزشتہ تین دنوں کے دوران سونے کی قیمت میں 1300 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر اگست 7 2024، 4:01 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی

کراچی: سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی ہے ۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت اب 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 429 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 19 ہزار 50 روپے ہو چکی ہے۔

گزشتہ تین دنوں کے دوران سونے کی قیمت میں 1300 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی ہے۔ 

سونے کی قیمت میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی اور دیگر اقتصادی عوامل کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے لیکن مستقبل میں اس میں اضافہ ہونے کا بھی امکان ہے۔