خان یونس میں سیف زون قرار دیئے جانیوالے علاقے پر اسرائیلی بمباری سے خیمہ بستیوں میں آگ لگنے سے 18 فلسطینی جل کر شہید ہوئے، غیر ملکی میڈیا رپورٹ


اسرائیلی فوج کی غزہ کے علاقے خان یونس میں جارحیت جاری ہے، صہیونی فوج نے خان یونس شہر میں خیموں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید ہو گئے۔
غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس میں سیف زون قرار دیئے گئے علاقے پر بمباری کر دی گئی ، جس کی وجہ سے زیادہ تر ہلاکتیں خیموں میں آگ لگنے اور زندہ جلنے کے باعث ہوئیں۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریباً18 ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیلی فوجی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بھی بمبار ی کی جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے، جبکہ اسرائیلی فوج نے بیت حنون سے بےگھر فلسطینیوں کو بھی انخلا کا حکم دے دیا ہے۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے رفح میں اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا جب کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جس سے ایک حزب اللہ فائٹر مارا گیا۔
واضح رہےکہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 40 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 17 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 4 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 16 گھنٹے قبل





