جرم
چکوال میں سنگدل باپ نے رونے پر 8 ماہ کی بچی کو قتل کر دیا
واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا اور پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے
چکوال: ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں چکوال کے علاقے تلہ گنگ میں ایک سنگدل باپ نے اپنی 8 ماہ کی معصوم بچی کو رونے پر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق بارش کے دوران جب خاندان صحن سے کمرے میں جا رہا تھا، بچی رونے لگی۔ اس پر ملزم نے غصے میں آ کر بچی کا گلا دبا دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا اور پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کھیل
جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
مہمان ٹیم پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی
جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔
کپتان لورا وولوارٹ کی قیادت میں جنوبی افریقا کی ٹیم جوہانسبرگ سے براستہ دبئی لاہور کے ایئرپورٹ پر پہنچی۔
پروٹیز ویمنز ٹیم بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملتان روانہ ہو گی۔
مہمان ٹیم پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔
تجارت
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
رقم خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے خرچ ہوگی
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، رقم خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے خرچ ہوگی۔
اے ڈی بی کے مطابق قرض سے دیہی علاقوں میں آل ویدر محفوظ رابطہ کاری میں اضافہ ہوگا اور 900 کلو میٹر سڑکوں کو اَپ گریڈ کیا جائے گا۔
یہ سڑکیں پسماندہ طبقات کو صحت اور تعلیم میں رابطوں کے لیے استعمال کی جائے گی، خیبرپختونخوا کی اس ترقی سے ملک کے دیگر حصوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا صوبے میں موسمیاتی تبدیلی نے بہت نقصان پہنچایا ہے، انفرا اسٹرکچر مسائل اور بیماریوں کی وجہ سے لوگوں کی زندگی پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
منصوبے کے ذریعے فنانشل اور ٹیکنیکل معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ حکومت کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے قابل بھی بنایا جائے گا، ٹھیکہ سسٹم میں بہتری لا کر روڈ مینٹیننس اور ٹورازم کی صورتحال بہتر بنائی جائے گی۔
پاکستان
ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
ملائشیاء کے کسی بھی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان 5 برس کے بعد ہو رہا ہے، سابق ملائشیائی وزیر اعظم نے مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق انور ابراہیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، ملائشیائی وزیر اعظم کی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دورہ پاکستان کی توقع ہے ،ملائشیائی وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ملائشیائی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے دوران متعدد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے، دورہ کے دوران انور ابراہیم وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،دورے کے دوران باہمی تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت ہو گی، خصوصی طور پر مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال ہو گا، دونوں ممالک فلسطین کے معاملہ کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔
یاد رہے ملائشیاء کے کسی بھی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان 5 برس کے بعد ہو رہا ہے، سابق ملائشیائی وزیر اعظم نے مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا ۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
یو ٹیوب نے نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
اسلام آباد کے بجلی صارفین 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم
-
پاکستان ایک دن پہلے
پارلیمنٹ سےگرفتاریوں کا معاملہ، ساجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہلکار معطل
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کی جانب سے انڈر 16 سکول ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ٹرائل منعقد
-
تجارت 2 دن پہلے
پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، وزیرخزانہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک میں وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جا رہا، پی ٹی اے
-
پاکستان 2 دن پہلے
قائداعظم کا یومِ وفات، صدر مملکت اور وزیراعظم کا ’بانی پاکستان‘ کو خراجِ عقیدت پیش