الیکشن ایکٹ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کیلئے سادہ اکثریت سے ترمیم آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، پی ٹی آئی رہنما


پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حکومت پارلیمان کو عدلیہ کے مدمقابل لانے سے اجتناب کرے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں اس قیصر نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی پر حکومتی شب خون مسترد کرتے ہیں، الیکشن ایکٹ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کیلئے سادہ اکثریت سے ترمیم آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
آج کا اجلاس حکومت کو تنبیہ کرتا ہے کہ پارلیمان کو عدلیہ کے مدمقابل لانے سے اجتناب کرے، عدلیہ کی آزادی پر حکومتی شبخون مسترد کرتے ہیں، الیکشن ایکٹ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کیلئے سادہ اکثریت سے ترمیم آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ آئین اداروں کے درمیان تقسیم…
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) August 8, 2024
سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آئین اداروں کے درمیان تقسیم اور اختیارات واضع کرتا ہے پارلیمان اور عدلیہ کو اپنی حدود میں کام کرنا ہو گا۔حکومت کا چیف جسٹس پاکستان کے عہدہ ملازمت میں توسیع کی کوششیں عدلیہ کو متنازعہ اور اس اہم عہدے کی تذلیل کرنے کے مترادف ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم چیف جسٹس پاکستان کے عہدہ ملازمت میں توسیع کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں ۔ فوری طور پر سینئر موسٹ جج کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے پر تعینات کرنے کا نوٹیفیکشن کیا جائے۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 11 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 12 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 9 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 8 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل



