تجارت
بجلی کی قیمت میں یونٹ 2 روپے 68 پیسے کا مزید اضافہ
نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق رواں ماہ سے ہی کیا جائے گا
پاکستان
عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم
جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ ڈیوٹی جج صرف ارجنٹ نوعیت کا ہی مقدمہ سن سکتا ہے
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نےپی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سِپرا نے شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی،عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شعیب شاہین کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی ہے۔
ڈیوٹی جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ پراسیکیوٹر راجا نوید نہیں آئے، سماعت ایک دن بعد ہو جائے گی،وکیل صفائی نے کہا کہ ایم این ایز سب جیل میں ہیں، مگر شعیب شاہین اور دیگر ورکرز تو جیل میں ہیں، مقدمے میں پولیس اہلکار کو مارنے کا ذکر ہے مگر ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود نہیں، شعیب شاہین پر پستول کا الزام ہے مگر برآمدگی ایک ڈنڈے کی ہوئی۔
ڈیوٹی جج طاہر عباس سِپرا نے سوال کیا کہ ڈنڈے کی ریکوری کہاں لکھی ہوئی ہے؟،وکیل صفائی نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں تفتیشی افسر نے بتایا شعیب شاہین سے ڈنڈا ملا۔ جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ ڈیوٹی جج صرف ارجنٹ نوعیت کا ہی مقدمہ سن سکتا ہے، کوشش ہوگی شعیب شاہین کی درخواستِ ضمانت پر آج ہی فیصلہ کروں۔ جس کے بعد عدالت نے شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔
پاکستان
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا چین کا سرکاری دورہ
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دفاعی تعاون میں پیش رفت کا اعتراف کیا گیا
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چین کا سرکاری دورہ کیا سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ھئی وی ڈونگ اور چیف آف جنرل لی ژھن لئی سے بھی ملاقات کی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملٹری کمیشن اور 11 ویں بیجنگ ژیانگ شان فورم میں علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار پر اظہار خیال کیا، ملاقاتوں کے دوران دونوں اطراف سے متعدد شعبوں میں پاکستان اور چین کے گہرے اور تاریخی تعلقات کو سراہا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دفاعی تعاون میں پیش رفت کا اعتراف کیا گیا جبکہ چینی قیادت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر حمایت کیلئے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔
تجارت
سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
24 قیراط کے سونے کی قیمت آج 400 روپے بڑھ کر 266300 روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ 2577 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی واضح طور پر نظر آئے ہیں اور سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے سونے کی قیمت آج 400 روپے بڑھ کر 266300 روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے بڑھ کر 228308 روپے ہو گئی ہے۔ یہ دونوں قیمتیں ملک کی تاریخ میں سونے کی سب سے زیادہ قیمتیں ہیں۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ فی تولہ 2950 روپے اور فی 10 گرام 2529.14 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
-
دنیا ایک دن پہلے
روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ترک صدر کی تجویز مسترد کر دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی کی ملاقات
-
دنیا ایک دن پہلے
شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزارت خزانہ کا مہنگائی کے تناسب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بڑھانے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، گورنر سندھ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بڑی کمی
-
کھیل 2 دن پہلے
خالد محمود ڈائریکٹر پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار