اللہ کے نزدیک سب سےبڑا جرم فساد الارض ہے، جنرل عاصم منیر


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے، ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے۔
علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے،پاک فوج فساد فی الارض کے خاتمے کے لئے جد وجہد کر رہی ہے۔ جو کہتے تھے کہ ہم نے دو قومی نظریہ خلیج بنگال میں ڈبو دیا آج وہ کہاں ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔ کسی کی ہمت نہیں کہ رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال سے زیادہ عرصے تک لاکھوں افغانیوں کی مہمان نوازی کی ہے، ہم انھیں سمجھا رہے ہیں کہ فتنۂ خوارج کی خاطر اپنے ہمسایہ، برادر اسلامی ملک اور دیرینہ دوست سے مخالفت نہ کریں، خوارج ایک بہت بڑا فتنہ ہیں،جن کے بارے میں علامہ اقبال نے فرمایا تھا:
اللہ سے کرے دُور تو تعلیم بھی فتنہ،، املاک بھی اولاد بھی جاگیر بھی فتنہ،، ناحق کے لیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ،، شمشیر ہی کیا نعرۂ تکبیر بھی فتنہ
آرمی چیف نے کہا کہ ہم لوگوں کو کہتےہیں کہ اگر احتجاج کرنا ہے تو ضرور کریں لیکن پر امن رہیں۔ شدت پسندی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ دین میں جبر نہیں ہے۔ کسی نے پاکستان میں انتشار کی کوشش کی تو رب کریم کی قسم، ہم اس کے آگے کھڑے ہوں گے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، یہ ملک قائم رہنے کےلئے بنا ہے۔
آرمی چیف نے علامہ اقبال کا شعر پڑھا کہ:
اپنی ملت پر قياس اقوام مغرب سے نہ کر،، خاص ہے ترکيب ميں قومِ رسولِ ہاشمی،، ان کی جمعيت کا ہے ملک و نسب پر انحصار،، قوت مذہب سے مستحکم ہے جمعيت تری
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ جو یہ کہتے تھے کہ ہم نے دو قومی نظریے کو خلیج بنگال میں ڈبو دیا ہے، وہ آج کہاں ہیں؟۔ کشمیر تقسیم پاک وہند کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے۔ فلسطین اور غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ فلسطین سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہم نے اپنی حفاظت خود کرنی ہے اور پاکستان کو مضبوط بنانا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مغربی تہذیب اور رہن سہن ہمارا آئیڈیل نہیں ہے، ہمیں اپنی تہذیب پر فخر ہونا چاہئے، جرائم اور اسمگلز مافیا دہشت گردوں کی پشست پناہی کر رہے ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ علماء و مشائخ شدت پسندی یا تفریق کی بجائے تحمل اور اتحاد کی ترغیب دیں۔علماء کو چاہیے اعتدال پسندی کو معاشرے میں واپس لائیں اور فساد فی الارض کی نفی کریں۔ ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو عراق ، شام اور لیبیا سے پوچھیں،فلسطین اور غزہ میں مظالم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں خیبر پختونخوا کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم پختون بھائیوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان پر لاکھوں عاصم منیر، سیاستدان اور علما قربان،پاکستان ہم سے زیادہ اہم ہے۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 16 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 13 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 20 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 18 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 14 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago




