توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان اور ان کی اہلیہ کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نےمزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی


توشہ خانہ ریفرنس، احتساب عدالت نے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔
بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سماعت کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا، نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے مخالفت کی۔
نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے اب تک ہونے والی تفتیش کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔بعدازاں احتساب عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ 13 جولائی کو عدت نکاح کیس میں بریت کے بعد نیب نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کو کہا تھا اور نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا تھا، واضح رہے کہ نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون اپنے پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندانوں کو 5 ہزار کی رقم ملے گی
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہورہا ہے،کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک
- 2 گھنٹے قبل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونےوالے خودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج
- 4 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل

بنگلہ دیش : طلبہ رہنماناہد اسلام نے نئی سیاسی جماعت ’جاتیا ناگورک پارٹی‘ کی بنیاد رکھ دی
- 3 گھنٹے قبل

کراچی: صدر میں پریڈی تھانے پر کریکر حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ میں مزید 5ججوں کا اضافہ کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ او ر زیلنسکی کے درمیان تلخ کلامی، یوکرینی صدر کا معافی مانگنے سے انکار
- 4 گھنٹے قبل

رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کارجاری
- 3 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی، خطرناک دہشتگرد منموہن سنگھ سمیت 20 دہشت گرد گرفتار
- 3 گھنٹے قبل