پاکستان

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کل کراچی روانہ ہونگے

کراچی میں دوسری فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش 9 سے 11 اگست تک ہوگی، نمائش میں پہلی بار 75 ممالک کے 1 ہزار کے قریب خریدار شرکت کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر اگست 8 2024، 6:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کل کراچی روانہ ہونگے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کل بروز جمعہ کو کراچی پہنچیں گے.

وزیر اعظم شہباز شریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ کر فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا افتتاح کریں گے جب کہ وزیراعظم کراچی میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

کراچی میں دوسری فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش 9 سے 11 اگست تک ہوگی، نمائش میں پہلی بار 75 ممالک کے 1 ہزار کے قریب خریدار شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ سمیت اہم وفاقی وزراء اور سرکاری حکام بھی ہوں گے، نمائش میں شرکت کے لئے سب سے بڑا وفد چین سے پاکستان پہنچا ہے۔

نمائش میں رواں سال پاکستانی 350 ایگزیبیٹرز بھی اپنے اسٹالز لگائیں گے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف جمعہ کے روز ہی واپس روانہ ہوجائیں گے۔