جشن آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا جس میں آزادی کے حصول کیلئے عظیم قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہیں اس سلسلے میں گھروں ' دفاتر' شاہرائوں اورگلی محلوں کو خوبصورت قومی پرچموں اورجھنڈیوں سے سجایا گیا ہے ، وفاقی دارالحکومت کی سرکاری عمارتوں پرچراغاں کیاجارہاہے۔
گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں ، رکشوں ، ٹیکسوں اورٹرکوں پر قومی پرچم آویزاں کیے گئے ہیں اس سلسلے میں نوجوان پارکوں اور عوامی مقامات پر ملی نغموں کی دھنوں رقص کرتے ہوئے ملک وقوم سے پیار اورمحبت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔
بازاروں اور شاہراہوں پر قومی پرچم ، قومی شاہراہ کی تصاویر والے بیجز اور جھنڈیوں کی فروخت کا سلسلہ بھی عروج پر ہے اس بار گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ جوش وخروش کا مظاہرہ کیاجارجارہا ہے ۔
مرد حضرات کے ساتھ خواتین بھی جشن آزادی کی خوشیاں منانے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں وہ قومی پرچم کے رنگوں والی چوڑیاں اور لباس کی خریداری میں مصروف ہیں اور اپنے علاوہ بچوں کیلئے بھی خصوصی ملبوت خرید رہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ خواتین یوم آزادی پر خصوصی پکوانوں کی تیاریاں بھی کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ قوم اس عزم کے ساتھ ستتر واں یوم آزادی منارہی ہے کہ وطن عظیم سے عظیم تر بنایاجائے گا ۔
جشن آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا جس میں آزادی کے حصول کیلئے عظیم قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا ۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل
- 35 منٹ قبل
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر سے ملاقات
- 14 گھنٹے قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 12 منٹ قبل
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری
- 14 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا پی آئی اے کی پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم
- 14 گھنٹے قبل
ملک میں سونےکی قیمت میں کمی
- 14 گھنٹے قبل
عالمی بینک کا پاکستان کو کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
- 27 منٹ قبل
جنوبی کوریا کے سابق یون سک یول مارشل لاء کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار
- 20 منٹ قبل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے
- 21 گھنٹے قبل
امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
- 16 منٹ قبل
لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ میں تیز ہواؤں کے باعث مزید اضافے کا خدشہ
- 14 گھنٹے قبل
ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے،چیف آف آرمی سٹاف
- 14 گھنٹے قبل