بنگلا دیش: معروف اداکار شانتو خان اور ان کے والد سلیم خان کو مشتعل ہجوم نے مارڈالا
بنگلادیش میں گزشتہ ماہ سے جاری پرتشدد عوامی احتجاج کے بعد پیر کو بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد مستعفی ہوکر بھارت فرار ہوگئیں


بنگلا دیش کے معروف اداکار شانتو خان اور ان کے والد سلیم خان کو وزیر اعظم شیخ حسینہ کے مستعفی ہونے کے بعد ملک میں ہونے والی بدامنی کے درمیان مشتعل ہجوم نے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق ان مظاہروں کے درمیان ہی پیر کی رات کو چاند پور میں معروف بنگالی اداکار شانتو خان اور ان کے والد سلیم خان کو مشتعل ہجوم نے قتل کردیا۔
بنگلادیش میں گزشتہ ماہ سے جاری پرتشدد عوامی احتجاج کے بعد پیر کو بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد مستعفی ہوکر بھارت فرار ہوگئیں۔
بنگلہ دیشی مظاہروں میں 300 سے زائد افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ شیخ حسینہ واجد کے استعفیٰ دینے کے بعد عوامی لیگ کے رہنماؤں کے گھروں پر مشتعل مظاہرین نے حملے کیے جبکہ عوامی لیگ سے وابستہ 29 سے زائد افراد کی لاشیں بھی ملیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکار شانتو خان کے والد بنگلا دیشی پروڈکشن ہاؤس کے مالک اور شیخ حسینہ کے حمایتی رہ چکے تھے ، جنہیں بعد میں عوامی لیگ سے نکال دیا گیا تھا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شانتو اور ان کے والد ملک میں جاری مظاہروں کے درمیان ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے اس دوران ان کا مشتعل ہجوم سے سامنا ہوا۔
رپورٹس کے مطابق شانتو نے 2019 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی مشہور بنگالی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ ان کے والد نے بھی کئی ہٹ فلمیں بنائیں۔
ڈھاکا ٹریبیون کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہجوم سے سامنا ہونے کے بعد سلیم اور شانتو نے اپنے دفاع میں پستول سے گولیاں بھی چلائیں لیکن مظاہرین نے ان پر جوابی حملے کرتے ہوئے انہیں قتل کر دیا۔

ایک روز کے اضافے کے بعد سوناآج پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 hours ago

سرگودھا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 14 hours ago

مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کی پروفائلنگ مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور منظم ہراسانی ہے،دفتر خارجہ
- 14 hours ago

پی ایف یو سی کے وفدکا یونیورسٹی آف لاہورکا دورہ، طلبا کے نفسیاتی مسائل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا
- 11 hours ago

سوات: کھیلتے ہوئے دستی بم پھٹ گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5سالہ بہن زخمی
- 11 hours ago

سری لنکن بلے باز نے انڈر 19ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- 8 hours ago

ملک میں پُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا،ایرانی وزارت خارجہ
- 10 hours ago

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 10 مسافر جاں بحق ،پاک فوج اور بحریہ کی فوری امدادی کارروائیاں
- 14 hours ago

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
- 11 hours ago

پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ، دفاعی شراکت داری مزید مستحکم
- 9 hours ago

قومی اسمبلی میں افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، اسپیکر ایاز صادق
- 13 hours ago

کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار،پولیس کا دعویٰ
- 14 hours ago














