پاکستان
پی آئی اےکا جشن آزادی کے موقع پر مسافروں کے لیے خصوصی رعایتی پیکیج کا اعلان
14 اگست تک خریدے گئے ٹکٹس پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی، ترجمان پی آئی اے
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے جشن آزادی کے موقع پر مسافروں کے لیے خصوصی رعایتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے 14 اگست تک خریدے گئے ٹکٹس پر 14 فیصد رعایت دے دی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائنز نے اندرون ملک فضائی سفر پر 14 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، مسافر فوری طور پر رعایتی کرائے کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
ترجمان پی آئی کے کا کہنا ہے کہ رعایتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کے لیے مؤثر ہوں گے۔
پی آئی اے نے ٹورنٹو سے پاکستان کے لیے بھی 14 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے جبکہ 14 اگست تک خریدے گئے ٹکٹس پر 14 نومبر تک سفر کیا جا سکے گا۔
تفریح
لیجنڈ اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
لہری نے 1956 میں بننے والی فلم ’انوکھی‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا
پاکستان کے لیجنڈ اداکار سفیر اللہ عرف لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔
اداکار لہری کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا۔ وہ 1929 میں پیدا ہوئے، انہوں نے فلمی سفر کا آغاز50 کی دہائی میں بلیک اینڈ وائٹ فلموں سے کیا، 1947 میں پاکستان آکر پہلی ملازمت اسٹینو ٹائپسٹ کی حیثیت سے کی۔
انہوں نے ریڈیو پر صداکاری کی، 1956 میں بننے والی فلم ’انوکھی‘ میں انہیں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا، اس وقت فلم انڈسٹری میں آصف جاہ، نذر، منوظریف اور یعقوب کا طوطی بولتا تھا۔
لہری نے ’’بیداری‘‘، ’’عندلیب‘‘، ’’کنیز‘‘، ’’آگ کا دریا‘‘، ’’دیور بھابھی‘‘، ’’دل لگی‘‘ اور ’’دل میرا دھڑکن تیری‘‘ کے علاوہ 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، لہری نے اپنے منفرد مزاحیہ انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری اور خوب داد پائی۔
انہوں نے اپنے فن کے اظہار کے لئے سنجیدہ انداز میں مزاح کو موضوع بنایا، لہری پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد مزاحیہ اداکار تھے جنہیں 12 مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔
1985 میں بنکاک میں دوران شوٹنگ فالج کے حملے کے بعد لہری مسلسل بیماریوں کا شکار رہےاور مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے لہری 13 ستمبر 2012 کو 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کی بے مثال اداکاری نے ناظرین کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے۔
پاکستان
ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
ملائشیاء کے کسی بھی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان 5 برس کے بعد ہو رہا ہے، سابق ملائشیائی وزیر اعظم نے مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق انور ابراہیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، ملائشیائی وزیر اعظم کی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دورہ پاکستان کی توقع ہے ،ملائشیائی وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ملائشیائی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے دوران متعدد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے، دورہ کے دوران انور ابراہیم وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،دورے کے دوران باہمی تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت ہو گی، خصوصی طور پر مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال ہو گا، دونوں ممالک فلسطین کے معاملہ کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔
یاد رہے ملائشیاء کے کسی بھی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان 5 برس کے بعد ہو رہا ہے، سابق ملائشیائی وزیر اعظم نے مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا ۔
پاکستان
حکومت کے ساتھ ہیں یا اپوزیشن کے جلد سامنے آ جائے گا ، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی ایسا سوال کرے جس میں کوئی لاجک بھی ہو۔میرا اپنا ایک اصولی موقف ہے
اکستان جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں یا اپوزیشن کے ساتھ جلد پتہ چل جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو چار دنوں کی بات ہے سب کو پتہ چل جائے گا کہ میں کہاں کھڑا ہوں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی ایسا سوال کرے جس میں کوئی لاجک بھی ہو۔میرا اپنا ایک اصولی موقف ہے، پارلیمنٹ کے اندر تفصیلی بات چیت کر چکا ہوں۔
-
دنیا 2 دن پہلے
ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر نائن الیون حملوں کو 23 سال مکمل
-
موسم 2 دن پہلے
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی
-
پاکستان 2 دن پہلے
قائداعظم کا یومِ وفات، صدر مملکت اور وزیراعظم کا ’بانی پاکستان‘ کو خراجِ عقیدت پیش
-
تجارت 2 دن پہلے
پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، وزیرخزانہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک میں وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جا رہا، پی ٹی اے
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا مباحثہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان