پیرس اولمپکس میں تاریخی کامیابی پر صدر، وزیراعظم اورپاک فوج کی ارشد ندیم کو مبارکباد
اولمپک کی 118سالہ تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم آپ ڈھیروں مبارکباد کے مستحق ہیں، وزیر اعظم


پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر صدر مملکت آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف سمیت اور پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہان نے مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے۔اولمپکس کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کرنا اور سب سے طویل جیولن تھرو کرنا بہت بڑا کارنامہ ہے، آپ نے گولڈ میڈل جیت کر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
وزیر اعظم شہاز شریف نے جیولن تھرور ارشد ندیم کو منفرد ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اولمپک کی 118سالہ تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم آپ ڈھیروں مبارکباد کے مستحق ہیں، شاباش ارشد ندیم آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام بلند کرنے والے ارشد ندیم پر والدین ہی نہیں پوری قوم کو ناز ہے، اولمپکس میں تاریخ رقم کرکے آپ نے ثابت کیا ہے کہ ارادے مضبوط ہوں تو ناممکن ممکن بن جاتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہان نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے اور گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے اپنے پیغامات میں شاندار کامیابی پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی، پاکستان کے لیے شاندار کامیابی غیر متزلزل لگن، مثالی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ارشد ندیم کی فتح پاکستانی ٹیلنٹ کا ایک شاندار ثبوت ہے، ارشد ندیم نے قومی ہیرو کے طور پر اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے اور شاندار کامیابی ارشد ندیم کی انتھک مثالی محنت کا ثبوت ہے۔ ارشد ندیم نے پاکستانی عوام کے لیے بے پناہ فخر اور مسرت دی ہے، ارشد ندیم کی فتح عالمی سطح پر ملک کی بہترین صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔
پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپک میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 3 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 5 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 3 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل