ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 52 روپے 65 پیسے مہنگا ہوا، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 58 پیسے کا اضافہ ہوا

شائع شدہ 6 ماہ قبل پر اگست 10 2024، 5:53 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد: ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 17.96 فیصد ہوگئی جب کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 23 اشیاء مہنگی اور 7 اشیاء سستی ہوئیں جب کہ 21 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ پیاز کی فی کلو قیمت میں 36 روپے اضافہ، انڈے فی درجن 11 روپے 17 پیسے مہنگے ہوئے کن کہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 16 روپے تک اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 52 روپے 65 پیسے مہنگا ہوا، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 58 پیسے کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی فی کلو 2 روپے 36 پیسے مہنگی ہوئی جب کہ آلو، ٹوٹا باسمتی چاول، تازہ دودھ، مٹن، گھی، خوردنی تیل مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
دوسری جانب ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 27 روپے 23 پیسے سستے ہوئے، آٹے کے 20 کلو تھیلے میں 26 روپے 57 پیسے کی کمی ہوئی، دال مسور، کیلے، چینی اور سادہ ڈبل روٹی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔
ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
- 8 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے
- 14 hours ago

نیوزی لینڈ کی بنگلادیش کیخلاف جیت ، پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر
- 11 hours ago

رینجرز ریکروٹس کی 32 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 8 hours ago

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کا ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ
- 11 hours ago
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن کو شہری کے ساتھ مار پیٹ کرنا مہنگا پڑ گیا
- 9 hours ago

فرانس : روسی قونصل خانے پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ
- 13 hours ago
پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد
- 11 hours ago

پی ٹی آئی ملک مخالف پروپیگینڈہ چلا رہی ہے ، احسن اقبال
- 11 hours ago
سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن ، 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک
- 11 hours ago

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
- 8 hours ago

جرمنی کے انتخابات میں فریڈرک مرز کی کامیابی پر وزیر اعظم کی مبارکباد
- 14 hours ago
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے