مریم نوازایک ناجائز حکومت میں بیٹھ کرخود مارشل لاء ایڈمنسٹریٹرکا تاثر دیتی ہیں، اسد قیصر
ووٹ کو عزت دینےکا نعرہ مارنے والے اپنے مخالفین کوجلسےکرنےکی اجازت دینے کوتیار نہیں، رہنما پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہ ، وزیراعلیٰ پنجاب ایک ناجائز حکومت پر بیٹھی ہیں۔
اسد قیصر کا نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نوازایک ناجائز حکومت میں بیٹھ کرخود مارشل لاء ایڈمنسٹریٹرکا تاثر دیتی ہیں، پاکستان کو آگے لیجانے کیلئے آئین پر عملدرآمد کروانا ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینےکا نعرہ مارنے والے اپنے مخالفین کوجلسےکرنےکی اجازت دینے کوتیار نہیں، عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ نے 8 فروری کے انتخابات میں پنجاب سے کتنی سیٹیں جیتیں ہیں،اگر نواز شریف میں اخلاقی جرات ہوتی تو الیکشن ہارنے کو قبول کرلیتے۔
سابق اسپیکر نے مزید کہا کہ پنجاب میں گندم کا اسکینڈل آیا،گندم کےمعاملے پرڈاکہ ڈالا گیا، بجلی کی قیمتوں پرعوام کی زندگی کو مشکل بنادیا گیا، فیصل آباد کی چالیس فیصد صعنتین بند ہو چکی ہیں۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے مخصوص نشستوں پر فیصلہ کیا گیا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قانون سازی کی گئی یہ بنیادی طور پر ایک ناجائز حکومت ہے۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 13 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 12 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 11 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 11 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago





